اجوائن کو اپنی روز مرہ کی غذا کا حصہ بنائیں

47,811

اجوائن عام طور پر گھروں کے کچن میں مرچوں کے شیلف میں موجود ہوتی ہے ۔ اسے ہر کھانے میں نہیں لیکن چند خصوصی ڈشوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ حیدرآبادی بینگن اور اچاری گوشت وغیرہ۔ البتہ اس کے علاوہ بھی اس جڑی بوٹی کے کئی دوسرے استعمال بھی ہیں جنھیں ہم اکثر فراموش کرد یتے ہیں ۔
اجوائن گھریلو طور پر کاشت کی جاتی ہے اس جڑی بوٹی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے ۔ یہ نہ صرف سالن کو ذائقہ (Taste) دیتی ہے بلکہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل بھی ہے ۔ اجوائن کی چند خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

وٹامن کے

اجوائن سے جسم کو وٹامن کے حاصل ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی نشونما کے لیے اہم ہے اس کے علاوہ وٹامن کے خون کو جمنے نہیں دیتا ۔

اینٹی بیکٹیریل

اجوائن سے جلد کی انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ اجوائن کے استعمال سے سر درد، نزلہ زکام، گلے کی سوزش اور کھانسی جیسی بیماریاں جلدی ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔ نزلہ زکام میں اگر گرم پانی میں اجوائن کے تیل کے دو قطر ے ڈال کر 4سے 5روز تک پیا جائے تو اس سے کافی فائدہ ہوگا ۔ بھارتی اور برطانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کی تحقیق کے ماطابق اجوائن کا تیل MRSAنام کے ایک جان لیوا جراثیم کو مارنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
پروفیسرویوی سیلسبری جو کہ اسی تحقیقیاتی ٹیم کا حصہ تھے ،کا کہنا ہے:
“ہم نے کچھ ابتدائی ٹیسٹ کئے جس سے یہ ثابت ہوا کہ اجوائن کے بیج میں سے نکلنے والا تیل MRSAکو ختم کردیتا ہے ۔ ٹیسٹ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ تیل سیال اور بھاپ دونوں صورتوں میں اس جراثیم کو مار سکتا ہے اور اس کی اینٹی بیکٹیریلی خصوصیات ابلتے پانی میں گرم کرنے سے بھی ختم نہیں ہوتیں ۔”

سوزش دور کرنا

اجوائن درد اور سوزش میں فائدہ پہنچاتا ہے ۔ اجوائن کا تیل جلد میں جذ ب ہوکر ہڈیوں اور جوڑوں تک پہنچتا ہے ۔ پٹھوں کی سوزش ، کسی کھیل کے دوران لگنے والا زخم اور گٹھیا جیسے مسائل کو دور کرنے کے لیے یہ تیل انتہائی مفید ہے ۔

سینے کی جلن

اجوائن سینے کی جلن اور تیزابیت میں فوری آرام پہنچاتی ہے ۔ آدھا چھوٹا چمچ اجوائن اور ایک چمچ سبز چائے کی پتی کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں ۔ اس کے دن میں دو بار استعمال سے ناصرف معدے کی تیزابیت دور ہوگی بلکہ موٹاپا یا سوجن بھی کم ہو جائے گی ۔

کیڑوں کے کاٹنے سے بچاتا ہے

اگر کوئی کیڑا کاٹ لے تو فورا وہاں اجوائن کا تیل لگا لیں ۔ اس اس کے علاوہ کیڑوں سے محفوظ رہنے کے لیے آپ اسے پہلے بھی اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر لگا سکتے ہیں ۔ اسے پکنک وغیرہ پر جانے سے پہلے اپنے جسم پہ لگالیں اور خود کو کیڑوں وغیرہ سے محفوظ رکھیں ۔ اگر کوئی کیڑا کاٹ بھی لے تو اس کا زہر جسم میں نہیں پھیلے گا ۔

غرض یہ کہ اجوائن کے استعمال کے لاتعداد فائدے ہیں۔ اس سے آپ کئی ا قسام کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ لہذا اسے لاذمی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ اجوائن اور اس کے تیل کا استعمال جراثیم اور ان سے پھیلنے والے امراض سے جسم کی حفاظت کرتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...