فالج

625

 

مختصرجائزہ

جب دماغ کے کسی حصے کوخون کم یابالکل سپلائی نہیں ہوتاتواس حصے کے خلیات کوزندہ رہنے کے لئے ضروری آکسیجن موصول نہیں ہوتی۔خون کی سپلائی رکنے کے باعث خلیات چند منٹوں میں مردہ ہونے لگتے ہیں۔یہ عمل اسٹروک (فالج)کہلاتاہے۔جب دماغ کے کسی حصے پرفالج کاحملہ ہوتاہے توکیونکہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعضاء کے پٹھوں کوکنٹرول کرے(اعضاء کوحرکت کی اجازت دے)اورجب ایسانہیں ہوتاتواسی وجہ سے مریض مفلوج ہوجاتاہے۔

وجوہات

مفلوج ہونے کابنیادی سبب فالج ہے۔فالج کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوتی ہیں:

٭شریان میںخون کاجم جانا

٭شریانوں میں خون کاآڑے آنا

٭کنٹرول سے باہرہائی بلڈ پریشر

٭خون پتلاکرنے کازائد علاج

٭خون کی شریانوں میں کمزور مقامات کاہونا

علامات

فالج کی علامات کاانحصاراس بات پرہوتاہے کہ جسم کے کس حصے پرفالج ہواہے۔ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

٭ایک اعضاء کاحرکت نہ کرنا

٭دواعضاء کوحرکت دینے میں ناکامی

٭چاروں اعضاء کوحرکت نہ دے پانا

٭چلنے کے قابل نہیں ہونا

تشخیص وعلاج

فالج کی تشخیص علاما ت کی بنیاد پرکی جاتی ہے۔ایک دفعہ فالج کاعلاج مکمل ہونے کے بعدفزیوتھراپی کی مدد سے اس کاباقاعدہ علاج کیاجاتاہے کیونکہ فالج کی وجہ سے مردہ ہونے والے خلیات کی واپسی کاکوئی راستہ نہیںہوتا۔لہٰذافزیوتھراپی وہ واحدطریقہ ہے جس کی مددسے اعضاء واپس اپنی جسمانی کارکردگی کاعمل جاری رکھ سکتے ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...