ایگزیما

432

مختصرجائزہ

ایگزیمایاایٹوپک ڈرماٹائیٹس خاص جلدی بیماری ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد پرخارش ہوتی ہے۔یہ بچوں میں زیادہ عام ہے لیکن بڑوں میں بھی پائی جاتی ہے۔یہ ایک دائمی مرض ہے اس میں شدید علامات ظاہرہوتی ہیں۔اس کاکوئی علاج نہیں ہے لیکن منظم طریقے سے اس کی علامات کوکم کیاجاسکتاہے۔

وجوہات

ایگزیماکی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی۔جب جلد میں حفاظتی نمی اورقدرتی دفاعی میکانزم کی کمی ہوتی ہے تویہ کمزورہونے کے سبب متاثرہوجاتی ہے۔جلد کی اس حالت کی وجہ میکانزم ہوسکتی ہے۔وہ افراد جن میں مثبت خاندانی ہسٹری اوریاوہ خود دمہ کی مریض ہوں،تپ کاہی یادیگرالرجی کاشکارہوں ان میں ایگزیماکازیادہ خطرہ پایاجاتاہے۔ایگزیماکی ایک وجہ گندگی اورصفائی ستھرائی کابہترنہ ہونابھی ہوسکتی ہے۔

علامات

ایگزیماکی علامات ہرفرد میں مختلف ہوتی ہیں۔علامات مرض کی شدت کے لحاظ سے بھی مختلف ہوسکتی ہیں۔ایگزیماکی کچھ عام علامات یہ ہیں:
٭خشک جلد اورخارش
٭لال یابھورے ریشز( خاص طورپرہاتھ ،کلائی،گردن ،سینے،گھٹنوں کے موڑاورکہنیوں پر)
٭بچوں میں اسکیلپ یاچہرے پرریش
٭ کھروچ آنے کے بعد مادہ خارج ہوسکتاہے
٭خراش
٭کھردری حساس جلد

تشخیص وعلاج

ایگزیماکی تشخیص طبی معائنہ اورٹیسٹ کے بعد کی جاتی ہے۔مریض کی ہسٹری اورجلد کے پیچ ٹیسٹ کاجائزہ بھی محتاط انداز میں لیاجاتاہے۔اس کے علاوہ دیگرصورتحال کاجائزہ بھی لیاجاتاہے۔
ایگزیماکی روک تھام کیلئے منظم انداز میں احتیاط بہترین تدبیرہے۔کیمیکل بیس صابن اورزیادہ دیرگرم پانی سے نہانے سے بچیں ۔ موئسچرائزر اورجلد کونرم رکھنے والی ادویات کااستعمال کریں۔کچھ ادویات جیسے (کارٹیکس ٹیرائڈ،اینٹی بائیوٹکس آئنمنٹس،اینٹی انفلیمنٹری ایجنٹس وغیرہ ) ایگزیماکوکنٹرول اوراس کی شدت میںکمی لانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ایگزیماکے علاج کے لئے دیگرتھراپی بھی کروائی جاسکتی ہیںجیسے:
٭ویٹ تھراپی
٭لائٹ تھراپی
٭طرزعمل کی موڈیفیکیشن
٭کاؤنسلنگ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...