بیکڑیل انفیکشن

1,325

 

مختصرجائزہ

جسم میں عام طورسے بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں اوریہ نقصان دہ بھی نہیں ہوتے ہیں۔کبھی کبھی نقصان دہ بیکٹیریاجسم میں داخل ہوجائیں تو کشیدگی ہوسکتی ہے۔یہ نقصان دہ بیکٹیریازہریلے اوردیگرمادے خارج کرتے ہیں جوجسمانی اعضاء میں سوزش کاسبب بنتے ہیں۔یہ بیکٹیریل انفیکشن کہلاتاہے۔

وجوہات

نقصان دہ بیکٹیریاانسانی جسم میں داخل ہونے کے سبب بیکٹیریل انفیکشن ہوتے ہیں۔بہت سے بیکٹیریاایسے ہوتے ہیں جوانفیکشن کاسبب بنتے ہیں۔

٭اسٹریپ ٹوکوکس نمونیا

٭اسٹیفیلوکوکس اوریس

٭نائیزیریاگونورہیا(سوزاک)

٭کلومیڈیا(پیشاب کی نالی میں سوزش پیداکرنے والاجراثیم)

٭مائیکروبیکٹیریم ٹیوبرکلوسز(تپ دق)

٭ریکیٹسیا

٭نائیزیریا میننجائیٹائڈز(گردن توڑبخار)

علامات

بیکٹیریل انفیکشن کی علامات اس کی وجوہات متاثرہ عضوکے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔ذیل میں کچھ عام اورمخصوص بیکٹیریل انفیکشن کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭بخار

٭ٹھنڈ اورکپکپاہٹ

٭گلے کی سوزش

٭جوڑوں کادرد

٭کمزوری

٭سستی

٭گیسٹروانٹیسٹینل(معدہ اورآنت) انفیکشن کی صورت میں ڈائیریااورقے

٭جلد کی سوزش

٭سانس کی نالی میں انفیکشن کی صور ت میںبلغمی کھانسی،سائنوسائٹس،ناک کی جھلی کاورم٭پیشاب کی نالی میںانفیکشن کی صور ت میںباربارپیشاب آنا،پیشاب کی زیادتی اورپیشاب میں شدت

تشخیص وعلاج

بیکٹیریل انفیکشن کی تشخیص عام طورسے بیکٹیریااوراس کی قسم کی جانچ کے بعد کی جاتی ہے۔جسم سے نکلنے والا مائع جس میں بیکٹیریاموجود ہوتاہے اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے جیسے:

٭خون

٭بلغم / تھوک

٭پیشاب

بیکٹیریل انفیکشن کاعلاج بہت آسان ہے۔اس کے علاج کے لئے اینٹی بائیوٹکس کے کورس کی تکمیل کی ضرورت ہوتی ہے جوبیکٹیریاکاخاتمہ کرتاہے۔اس کے استعمال سے مریض صحت مند حالت میں واپس آجاتاہے۔ کچھ عام اینٹی بائیوٹکس مندرجہ ذیل ہیں:

٭پینسلین

٭ٹیٹرااسائیکلنز

٭امینوگلائکوسائڈز

٭سیفالیسپورن

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...