صحت بخش سحری کے 9 راز

4,680

صحت بخش اور پرسکون روزے کے لئے، متوازن سحری بہت ضروری ہے۔ سحری کا مقصد دن بھرکے معمول کے کام اور عبادات کے لئے توانائی حا صل کرنا ۔لیکن اگر سحری صحت مندانہ انداز سے نہ کی جائے تو مختلف پریشانیوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ سحری کا مینیوچنتے ہوئے چند چھوٹی چھوٹی چیزیں شامل کر لی جائیں تو کئی طبی فوائد حاصل ہونگے۔

1) دودھ اور دہی

milk - tib e nabvi
milk – tib e nabvi

ایک کپ دودھ میں ایک کپ پانی ملا کر پینے سے پورے دن توانائی حاصل ہوگی اور پیاس نہیں لگے گی ۔ دہی کی لسی پینے سے بھی کمزوری، پیاس اور بدہضمی سے بچا جا سکتا ہے ۔

2) کھجور

dates tib -e-nabvi
dates tib -e-nabvi

سحری میں 5عددکھجوریں کھانے سے پورا دن جسم میں گلوکوز کی کمی واقع نہیں ہو گی ۔ ھبہ لائف عجوہ بلیسنگ بھی اس حوالے سے کمال تاثیر رکھتی ہے۔ عجوہ بلیسنگ کا ایک چمچہ روزانہ اپنی سحری کا حصّہ ضرور بنائیں۔

3) تلبینہ (جو کا دلیہ)

اپنی سحری میں جو کا دلیہ دودھ اور شہد کے ساتھ ضرور تناول فرمائیں تاکہ فائبر حاصل ہو ،جس سے آنتوں میں خشکی نہیں ہوگی ۔ جو کا دلیہ نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل ہے، ذائقے کے ساتھ ساتھ بہت توانائی بخش بھی ہے ۔

4) مرغن کھانوں سے پرہیز

oil tib e nabvi
oil tib e nabvi

جتنا ممکن ہو روغنی اور تیزمرچ مصالحے والے کھانوں سے پرہیز کریں ، گھی میں ڈوبے پراٹھوں کے بجائے سادہ روٹی پر ہلکا گھی یا مکّھن استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔ مرغن غذائیں آپکے ہاضمے کو شدید متاثر کرتی ہیں اور دن بھر طبعیت بھاری رہتی ہے۔بہتر یہ ہے کہ ذود ِہضم غذا مثلاً دلیہ ‘ توس ‘ سوجی کا ہریرہ وغیرہ استعمال کریں۔

5) روٹی ؍ سالن

چاول کا استعمال کم کریں ۔روٹی کے ساتھ دال یا کم روغن والے سالن کو ترجیح دیں ۔ مقصد ہلکی اورزود ہضم غذاء لینا ہے تاکے ہاضمے کے مسائل سے بچا جا سکے۔

6) بہی

ھبہ لائف مربّہ بہی سحری میں ضرور استعمال کریں۔ بہی کے متعلق نبی کرم ﷺ کی ایک حدیث کے مطابق ، ’’بہی کا استعمال فرد کی قوّت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے‘‘۔ رمضان کے علاوہ بھی بہی کو اپنی خوراک کا حصّہ بنائیں۔ یہ توانائی کے ساتھ ساتھ بے شمار طبّی فوائد کا حامل بھی ہے۔

7) نہاری، سری پائے وغیرہ

بدہضمی سے بچنے کیلئے نہاری، سری پائے ، بینگن اور گوبھی سے پرہیز کریں ۔یہ سب ہاضمے کے مسائل پیدا کرنے والی غذائیں ہیں۔

8) ماء العسل (شہد کا پانی)

ماء العسل (شہد کا پانی) بے شمار طبّی فوائد کا حامل ہے۔ سحری کے لئے اٹھنے کے بعد ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ ھبہ لائف شہد ملا کر پئیں۔ کھانے کی نالی کی صفائی کے ساتھ ساتھ شہد کے دیگر فوائد بھی حاصل ہونگے۔

9) چائے، کافی کولڈ ڈرنکس

chai tib e nabvi
chai tib e nabvi

چائے، کافی کولڈ ڈرنکس وغیرہ سے پرہیز کریں، دیگر طبّی مسائل کے ساتھ ساتھ، یہ مشروبات پیشاب آور بھی ہیں، جس سے جسم میں پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔

اپنی سحری میں ان چند احتیاطوں کے باعث ہم ایک صحت بخش اور پر سکون روزے کی ابتدا کر سکتے ہیں۔ آئیں اس رمضان ، ماہِ مبارک کی تمام جسمانی اور روحانی برکات سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید جانئے : رمضان میں پیٹ کے امراض کی وجوہات اور آسان علاج

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...