ان 5 ورزشوں سے ڈوئین (دا راک )جانسن جیسے ایبس بنائیں

1,441

کیا آپ بھی ان مشہور شخصیات کی طرح 6 پیکس اور مسلز بنانا چاہتے ہیں؟ اگرایسا ہے توآپ کو اس پرصحیح طرح کام کرنا ہوگا ۔اس کے لئے آپ کو سخت محنت اور چند خاص ورزشیں کرناپڑیں گی۔آپ کو صرف یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ اس روٹین پر پابندی سے عمل کرنے کے ساتھ اپنی غذاپر بھر پور توجہ دیں۔

abs workout 2

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ وزن کم کرنے اورجسم کو بنانے کے لئے ورزش اورغذا دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ریتک بھی اسمارٹ رہنے کیلئے فاسٹ فوڈ کھانے اور ہر وقت بیٹھے رہنے سے گریز کرتا ہے۔اسی لئے اگر آپ بھی ایسا جسم بنانا چاہتے ہیں تو ان چیزوں سے آپ کو بھی بچنا ہوگا ۔لہٰذا چلتے پھرتے رہیں اوریہ پانچ ورزشیں اپنے روزانہ کے روٹین میں لائیں۔

۱۔ایبڈومنل ہولڈ:

یہ مشکل ورزش ہے لیکن پیٹ کے مسلزکو بنانے کے لئے بہترین ہے۔سیدھی کرسی پر بیٹھیں،دونون ہاتھ اپنے نیچے رکھ لیں۔دونوں ہاتھوں سے کرسی کو پکڑ لیں۔ خود کو ۲ سے ۴ انچ اوپراٹھائیں۔اس پوزیشن میں ۵سے ۱۰ سیکنڈ تک رہیںپھر نیچے ہو جائیں۔کم از کم ایک منٹ کے لئے یہ ورزش کریں پھر آہستہ آہستہ وقت بڑھاتے جائیں۔

۲۔بال ٹک:

اس ورزش کو روٹین میں لانے کے لئے آپ کو ایکسرسائز بال کی ضرورت ہوگی۔بال ٹک کرنے کے لئے اپنے پیروں کو بال پراور ہاتھوں کو زمین پر رکھیں۔اور جسم کو بلکل سیدھا کرلیں ۔اب گھٹنون کو موڑیں اور پھر پیٹ کے مسلز کو استعمال کرتے ہوئے دوبارہ سیدھے ہو جائیں۔جتنی مرتبہ ہو سکے بار بار کریں۔

پلینکس:

پلینکس کو کمر کی چربی کم کرنے ،کولہوں اور رانوں کو ٹائٹ کرنے اورکمزور کمر کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین ورزش سمجھا جاتا ہے۔مطلب یہ کہ اگر آپ ذیادہ ورزش نہیں کر سکتے توصرف یہ ورزش کرلیں۔اپنے دن کے صرف ۷ منٹ مختلف پلینکس کرنے میں لگائیں۔چند ہی ہفتوں میں پیٹ کے مسلز ابھرنا شروع ہو جائیں ۔

وی اپ:

ان ورزشوں میں یہ ورزش سب سے ذیادہ مشکل ہے۔یوگا کے میٹ پر لیٹ جائیں اور پھر ہاتھوں کو کاندھوں کی سیدھ میں اوپر اٹھا لیںاب گھٹنوں کو بھی اوپر لے کر جائیں۔اب سینے کو اٹھائیں اور دونو ں گھٹنوں کو باری آگے پیچھے حرکت دیتے رہیں۔

ایئر بائیک:

یہ ورزش نہایت سادہ ہے لیکن جادو کا اثر رکھتی ہے۔آپ کو یہ کرنا ہے کہ فرش پر سیدھے لیٹ جائیں۔اور ٹانگوں کو ہوا میں اس طرح چلائیں کہ جیسے آپ سائیکل چلا رہے ہوں۔جتنی مرتبہ ہو سکے دہرائیں ۔کوشش کریں کہ کم ازکم ۵ منٹ تک یہ ورزش کریں ایک منٹ کے لئے رکیں پھر دوبارہ ۵ منٹ تک کریں۔پھر اس دورانئے کو بڑھاتے جائیں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لیے کلک کریں

تحریر : سحرش قاضی 

ترجمہ : سعدیہ اویس


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...