ہلدی کے منفرد8 استعمال

8,906

ہلدی کا استعمال عام طور پر کھانوں میں کیا جاتا ہے لیکن اپنی خصوصیات کی وجہ سے یہ کئی طرح استعمال کی جا سکتی ہے۔ اپنی اینٹی اوکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیئری خصوصیات کی وجہ سے یہ صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔
ہلدی کو کھانوں میں ہی نہیں بلکہ کئی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔

1۔ہلدی اور دودھ:

ہلدی اور دودھ کا استعمال درد کو دور کرنے ، اندرونی چوٹ یا سینے میں جمے بلغم کو دور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ایک کپ دودھ میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں پھر ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ سردی کے موسم میں اس کا استعمال جسم کو گرم رکھتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

2۔ہلدی اور یخنی:

یخنی میں ہلدی کا اضافہ نا صرف یخنی کو مزیدار بناتا ہے بلکہ جسم کو اینٹی اوکسیڈنٹ بھی فراہم کرتاہے ۔
۴ کپ یخنی میں ایک چائے کا چمچ ہلدی پائوڈر، ۳ لہسن کے جوے پیس کر ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور آدھا چائے کا چمچ زیرہ، پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ملالیں۔
ایک سوس پین میں سب چیزیں ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
یہ یخنی بھی سردیوں کے موسم میں بہت فائدہ مند ہے۔

3۔فیس ماسک:

جلد کے لیے بھی ہلدی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
۔ دو کھانے کے چمچ سادہ دہی میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں ۔ اس ماسک کو چہرے پر لگاکر پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ یہ ماسک چہرے کی جلد کو سکون پہنچانے کے ساتھ تروتازہ بھی بنائے گا۔

4۔ہلدی کا مرہم:

ہلدی جلد کی سوزش ختم کرکے سکون پہنچاتی ہے۔ اس کااستعمال جلدی بیماریوں کے لیے بنائے گئے لوشن میں بھی کیا جاتا ہے۔ اسی طرح پیر میں موچ آجانے اور ٹھوکر لگ جانے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو دور کرنے کے لیے بھی اس کامرہم بنایا جا سکتا ہے۔ جس سے سوزش اور تکلیف میں فوری آرام آتا ہے۔
۔ ہلدی، کیسٹرآئل اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ کا گاڑھا پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر ملیں۔

5۔ایکنی جیل:

فیس ماسک کی طرح ہلدی سے بنایا گیا جیل بھی ایکنی کی تکلیف کو دور کرنے کے ساتھ ایکنی کو روکتا ہے۔
۔ دو چمچ شہد میں ایک چمچ ہلدی ملا کر مہاسوں پر لگائیں۔

6۔دانت چمکانے کے لیے:

سگریٹ ، پان یا چائے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اکثر دانتوں پر دھبے پڑ جاتے ہیں جو شخصیت پر برا اثر ڈالتے ہیں۔ دانتوں کو صاف کرنے کے لیے بھی ہلدی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلدی دانتوں کے دھبے صاف کرکے چمکدار اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔
۔ ٹوتھ برش گیلا کرکے اس پر ہلدی پائوڈر لگائیں اور برش کریں۔ لیکن پھر کلی کرنے کے بجائے ہلدی کو ۳ سے ۵ منٹ تک کے لیے ڈانتوں پر لگا رہنے دیں۔ پھر اچھی طرح کلی کرکے اپنے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ برش کرلیں۔

7۔خارش ختم کرنے کے لیے:

ایلو ویرا جیل کے ساتھ ہلدی کا استعمال جلد کی خراش اور جلن میں آرام پہنچاتا ہے۔ اس کا استعمال گرمی دانوں، مچھر کے کانٹنے سے ہوجانے والے دانوں اور ایکزیما پر کیا جاسکتا ہے۔ نہانے سے چند منٹ پہلے یہ جیل لگائیں اور پھر نہا لیں۔

8۔گلے کی خراش اور تکلیف کے لیے:

گلے کی خراش دور کرنے کے لیے ہلدی بہترین ہے۔ ایک کپ شہد میں ۳ کھانے کے چمچ ہلدی پائوڈر ملا کر رکھ لیں۔ جب گلے میں تکلیف ہو یہ مکسچر تھوڑا سا چٹا دیں۔ گلے کی تکلیف میں فوری آرام آئے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...