جلد کے لئے مفید فوڈ سپلیمنٹس

25,594

چہرہ ہماری اندرونی صحت کی عکاسی کرتا ہے ،چھائیاں ،خشک یا چکنی جلدہونا ،ایکنی یا خارش ہونا اس بات کی نشانیاں ہو سکتی ہیں کہ ہم جسم کی ضرورت کے مطابق صحت بخش غذا نہیں کھا رہے ۔ لیکن جیسے ہی ہماری جلدپر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو ہم فوری طور پر مہنگے مہنگے صابن ،کریم ٹونر اور اسکرب خریدنے کے لئے دوڑنے لگتے ہیں ۔زرا سوچئے کیا پیٹ کے درد میں آپ نے کبھی پیٹ پر کریم لگائی ہے ؟ نہیں نا ۔۔۔تو پھرآپ جلد کو صحت مند بنانے کے لئے کریموں کا سہارا کب تک لیں گے ۔
آپ کو اپنی جلد کو صحت مند بنانے کے لئے سوچ تبدیل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

غیر صحت بخش غذا یا نیوٹرنٹس کی کمی کے باعث سب سے پہلے ہماری جلد مرجھا تی ہے لیکن ہم یہ نہیں سمجھ پاتے ہماری جلد ہم سے کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہم طرح طرح کی دوائیں لگا کر اپنی جلد کو اور خراب کر لیتے ہیں ۔
جدید تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر جلد کو ضروی وٹامن ،معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹ ملتے رہیں تو جلد جوان ،با رونق اور صحت مند ہو سکتی ہے ۔

۱۔سلیکا

سلیکا کا شمار ان معدنیات میں ہوتا ہے جو ہمارے ٹشوز کو جوڑتے ہیں اور مضبوط بناتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بال ،جلد ،ناخن مضبوط اور صحت مند دکھائی دیتے ہیں ۔ سلیکا کی کمی کے باعث سب سے پہلے ہڈیوں میں درد ہونا شروع ہوتا ہے اور ساتھ ہی جلد پر ہونے والا زخم دیر سے بھرتا ہے ،جسم میں سلیکا کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پھلیاں ،کھیرا ،آم اسٹرابیریز اور ناشپاتی کا استعمال کرنا چاہئے ۔

۲۔ زنک

زنک وہ منرل ہے جسے جلد کا دوست بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ جب ہم بالوں کے گرنے یا چہرے پر دانے نکلنیکی شکایت کرتے ہیں تو ڈاکٹر ہمیں زنک سپلیمنٹ دیتے ہیں ۔ یوں تو زنک کا استعمال کیپسول اور سیرپ کی شکل میں کیا جاتا ہے لیکن یہ ہی بہتر ہے کہ ہم قدرتی اشیاء کا استعمال کر کے ہی زنک کی کمی کو پورا کریں ۔
گائے کا تازہ گوشت ، دنبے کا گوشت ،کو کا بین ، کدو اور کدو کے بیج ،ادرک ،بادام ،انڈے اور دلیہ زنک کے حصول کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ یہ ایسی غذائیں ہیں جن کی مقدار اگر روز مرہ کی زندگی میں بڑھا دیں تو زنک کی کمی کو آسانی سے پورا کیا جا سکتا ہے ۔

۳۔اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ

خشک جلد ،جلدپر سفید یا کالے دھبے نمودار ہونا جسم میں اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ کی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔اومیگا ۳ ہماری جلدکو نمی اور لچک پہنچانے کا کام کرتے ہیں اور جب جلد کو نمی اور لچک نہ ملے تو بڑھاپا طاری ہونے لگتا ہے ۔اومیگا ۳ لینے کے لئے کھارے پانی کی مچھلی ،السی کے بیج ،اخروٹ ،فش آئل اور سورج مکھی کے بیج شامل ہیں ۔

۴۔ وٹامن اے

وٹامن اے جلد کے خلیوں کو ٹوٹنے پھوٹنے سے بچاتا ہیاس لئے اسے اینٹی ایجنگ نیوٹرنٹ کہا جاتا ہے ۔ اگر جسم میں وٹامن اے کیکمیہو جائے تو جلد کی رنگت دبنے لگتی ہے ۔یوں تو وٹامن اے کے کیپسول بازار میں آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن سپلیمنٹ کی صورت میں لینے سے اکثر ٹامن اے کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو صحت کیلئے مضر بھی ثابت ہو سکتی ہے۔لہذا وٹامن اے کے حصول کے لئے کلیجی ،شملہ مرچ ،ھاجر ،خوبانی ،شکر قندی ،پالک اور انڈے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے ۔

مزید جانئے :گرمیوں میں تروتازہ اور دلکش نظر آئیں

۵۔ وٹامن سی

وٹامن سی ایک ایسا وٹامن ہے جو ہماری جلد کو ایک حفاظتی شیلڈ فراہمکرتا ہے ۔ماحول کی آلودگی اور سورج کی شعاؤں سے تحفظ کے لئے وٹامن سی کا استعمال نہایت ضروری ہے ۔وٹامن سی کے حصول کے لئے ( ایبسوربک ایسڈ ) ڈرنک او بازار کے جوس کا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ رس والے پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے
پارسلے ،امرود ،شملہ مرچ ،ہری مرچ گوبھی اور سٹرک ایسڈ والے پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے

۶۔ا یلفا لیپوئک ایسڈ (اے ۔ایل۔اے )

جلد کے لئے نہایت اہم جز ہے اگر جسم میں ( اے ۔ایل ،اے ) کی کمی ہو جائے تو جلد پر دھوپ کے مضر اثرات جلد پر اثر انداز ہو کر جلد کو مرجھا دیتے ہیں ۔جب چہرے پر ایکنی ہو تو اے،ایل،اے کا استعمال بڑھا دینا چاہئے ۔اس کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ گوشت ( اعضاء ) گردن ،گردہ ،دل اور مغز ہیں ۔ اس کے علاوہ ہری سبزیاں اور خمیر اے ،ایل اے سے بھر پور ہوتا ہے

۷۔ وٹامن بی گروپ

وٹامن بی ہمارے بالوں ،ناخنوں اور جلدپر چمک لانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں ۔جیسے وٹامن بی ۱س جلد پر خون کی گردش بڑھاتا ہے جس سے جلد جوان دکھتی ہے ،وٹامن بی ۱ انڈے کی زردی اور کشمش میں سب سے زیادہ ہوتا ہے
وٹامن بی ۳ جلد کے انفیکشن اور حساسیت سے بچاتا ہے ۔وٹامن بی ۳ ایواکاڈو ، سورج مکھی کے بیج ،مٹر ،مشروم اور مچھلی میں پایاجاتا ہے
وٹامن بی ۵ جلدپر سیبم پیدا ہونے سے روکتا ہے جس سے بالوں میں خشکی اور جلد پر ایکنی نہیں آتی ،وٹامن بی ۵ کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ شکر قندی ہے
وٹامن بی ۱۲ جوہمارے پورے جسم کے لئے ایک اہم جز ہے سب سے زیادہ ڈیری پروڈکٹس اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...