سو سال تک جینے کے10 سنہری راز

40,037

۱۔ پر سکون زندگی

سو سال جینے کے خواہش مند افراد سب سے پہلے اپنی زندگی میں سکون ،چین اور راحت لانے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ دنیا سکون کی جگہ نہیں ہے لیکن چند عادات اپنا کر آپ پر سکون زندگی گزار سکتے ہیں ۔
مثال کے طور پر (یوگا ،مراقبہ ،میوزک تھراپی اور آرٹ تھراپی )۔اس سے بھی آسان حل یہ ہے کہ آپ روزانہ پریشر پوائنٹ کا مساج کریں اور صبح اٹھتے ہی لمبی ،گہری سانسیں لیں ۔

۲۔ سماجی زندگی

زیادہ تر لوگوں کے نفسیاتی مسائل ان کی سماجی زندگی میں خرابی کے باعث پیدا ہوتے ہیں اس لئے اپنے قریبی رشتوں سے رابطے میں رہیں ۔ تنہائی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے اگر آپ کے عزیزواقارب سے تعلقات استوار ہونے کی گنجائش نہ ہو تو فیملی ڈاکٹر کو اپنا ہمدرد بنائیں اور اس سے رہنمائی اور مشاورت لیں۔

۳۔ پانی

بوڑھاپے میں سب سے پہلے گردے متاثر ہوتے ہیں اس لئے اگر آپ سو سال تک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی میں پانی پینے کی عادت کو اولین ترجیع دیں ۔ پانی ہمارے جسم سے ٹوکسنز باہر نکالتا ہے جس سے گردے صحت مند ہوتے ہیں لہذا پورے دن میں زیادہ سے زیادہ تین کپ کیفین (چائے اور کافی )اور کم سے کم پانچ لیٹر پانی پینے کی عادت ڈالیں ۔

۴۔چکنائی

چکنائی ہمارے جسم کے لئے ضروری ہے لیکن ایسی غذائیں جن میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انھیں کھانے سے فالج ،دل کا دورہ پڑنے کے امکانات ہوتے ہیں ۔لہذا کھانوں میں مونو سیچور ٹڈ فیٹ اور پولی سیچورٹڈ فیٹ (اومیگا ۳ اومیگا ۶ فیٹی ایسڈ )کا استعمال بڑھا دیں (زیتون ،سن فلاور ،مونگ پھلی السی اور سویا بین کے تیلوں کا استعمال آپ کے دل اور دماغ کی صحت کا ضامن ہے ۔

۵۔ پانچ سبزی اور پانچ پھل

سو سال تک نوجوانوں کی طرح بھر پور زندگی گزارنے کا آسان اصول یہ ہے کہ اپنی ایک دن کی خوارک میں کم سے کم پانچ سبزیاں اور پانچ پھل شامل کرلیں ۔ تازہ اور کچے پھلوں کا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے ،فروزن اور فرائڈ سبزیاں فائدہ دینے کے بجائے نقصان دہ ہو سکتی ہیں ۔

۶۔ ٹوکسک سے حفاظت

ما حولیاتی آلودگی بظاہر ہماری صحت متاثر نہیں کرتی لیکن ہمارے اندرونی اعضاء کی صحت بری طرح متاثر کرتی ہے ،اگر آپ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں گاڑیوں کا شور اور دھواں دن رات آپ کو متاثر کر رہا ہے تو آپ کے اعضاء یقینی طور پر ضعیف ہو رہے ہیں ۔چنانچہ ،دھوئیں ،کچرے ،کیمیکل اسپرے ،کپڑوں کے رنگ ،کیڑے مار دوا کے اسپرے ،بلیچ سے خود کو حتی المکان بچانے کی کوشش کریں ۔

۷۔سالانہ طبی معائنہ

سال میں دو دفعہ فیملی ڈاکٹر سے مکمل طبی معائنہ کرائیں ،اگر آپ خود کو صحت مند مانتے ہیں تب بھی اپنی فیملی ہسٹری کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق چند ضروری ٹیسٹ (کولیسٹرول ،ذیابطیس )ضرور کرائیں ۔

۸۔حرکت میں برکت

قدرت نے جسم کے اہم اعضاء کا مضبوط ربط ہمارے تلووں میں رکھا ہے جب ہم چلتے ہیں تو نہ صرف ہمارے پیر بلکہ دل ،پھیپڑے ،گردے جیسے اہم اعضاء متحرک رہتے ہیں ۔لہذا دن بھر پانچ سے چھہ میل پیدل چلنا آپ کو سالوں سال جوان رکھ سکتا ہے ،سو سال تک جینے کے خواہشمند افراد کو چاہئے کہ پورے دن میں سومنٹ تک ورزش کریں ۔

۹۔ دن کا آغاز

لمبی عمر پانے والے افراد سورج کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں اور اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں اور سورج غروب ہوتے ہی اپنے کام ختم کر دیتے ہیں ۔ سورج غروب ہوتے ہی قدرتی طور پر ہمارا معدہ کی کارکردگی بھی کم ہو جاتی ہے رات دیر سے کھایا جانے والا کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے اور ہم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں یاد رکھیں کہ آپ قدرت کے اصولوں کو چیلنج نہیں کر سکتے لہذا دیر رات تاک جاگنا اور صبح دیر سے اٹھنے کی عادت آپ کو ہی ترک کرنی ہو گی ۔

۱۰۔ چند عادت کم کریں ۔اور چند بڑھا دیں

سو سال تاک جینے کے لئے آپ کو چند عادتوں کو اپنی زندگی سے ختم کرنا ہوگی ۔سوڈیم ،فیٹ (بلڈ پریشر ،کولیسٹرول )،کار بو ہائڈریٹس ،سرخ گوشت کا استعمال ،نشہ، الیکٹرک گیجیٹس کا استعمال اور غم ،حسد ،غصہ کم کرنے سے آپ صحت مند رہے سکتے ہیں ۔
فائبر (ریشہ ) ،پھل ،سبزیاں ،میوے ،انڈہ ،مچھلی کا استعمال ،ورزش،مراقبہ سماجی نیٹ ورک اور اس بھی بڑھ کر روحانی نیٹ ورک ( عبادت ) بڑھانے سے آپ سو سال کی سالگرہ کا کیک کاٹ سکتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...