سردیوں میں ایکنی سے بچنے کی تدابیر اور ماسک بنانے کے ٹوٹکے

793

ایکنی کی شکایت اکثر لوگوں کو ہوتی ہے ۔ ایسے افراد کی جلد چکنی ہوتی ہے ان کو یہ شکایت ہر موسم میں رہتی ہے۔ ایکنی کے لیے استعمال ہونے والی بہت سی کریمیں ایسی ہیں جن کے لیے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کے استعمال سے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ کریمیں ہر ایک کو موافق نہیں آتیں اور کبھی تومہاسوں کو کم کرنے کے بجائے اور بڑھا دیتی ہیں۔سرد اور خشک موسم میں یہ شکایت اور بڑھ جاتی ہے۔

سردیوں میں ایکنی سے بچنے کی تدابیر

زیادہ پانی پئیں:

سردیوں میں ایکنی کی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال آپ کو اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے خاص طور پر منرل واٹر اس مسئلے کے لیے بہترین ہے۔

تازہ ہوا میں سانس لینا:

اکثر لوگ سردہواؤں سے بچنے کے لیے گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند کر کے رکھتے ہیں اس طرح گھر میں تازہ ہوا نہیں آپاتی جبکہ کمرے کی خشک ہوا کمرے میں ہی رہتی ہے صبح کے وقت تازہ ہوا میں سانس لینا جلد کو ترو تازہ کرتا ہے اور مہاسوں سے بچاتا ہے۔

صفائی کا خیال رکھیں:

صفائی ہر موسم میں ضروری ہے لیکن سردی میں اس کی ضرورت دگنی ہوجاتی ہے ۔ سرد ہوائیں اپنی ساتھ گرد و غبار لے کر آتی ہیں جو جلد کے مساموں کو بند کر دیتے ہیں جو مہاسوں کا باعث بنتے ہیں ۔ اس لیے دن کے اختتام پر چہرے کو ڈیپ موائسچرائزنگ کلینزر سے صاف کریں۔ ہائڈریٹنگ کلینزر نہ صرف چہرے کو صاف کرتے ہیں بلکہ توانائی بھی بخشتے ہیں۔

موائسچرائزنگ بہت ضروری ہے:

سرد ہوائیں نمی کو بالکل ختم کردیتی ہیں جس کی وجہ سے جلد خشک اور کھردری ہوجاتی ہے۔ جلد جیسی بھی ہو سردی میں سب کو موائسچرائزنگ کریم اور لوشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ حساس جلد والے لوگوں کو نمی برقرار رکھنے کے لیے ہائڈریٹنگ لوشن استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

جلد کو رگڑنے سے گریز کریں:

سردی میں جلد کو ایکس فولی ایشن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ لیکن جلد حد سے زیادہ اسکرب نہ کریں۔

ورزش کریں:

سردیوں میں ورزش نہ چھوڑیں ۔ ورزش سے جسم گرم اور چاق و چوبند رہتا ہے ۔ اس سے جسم میں زیادہ آکسیجن جاتی ہے۔ جو جلد کو صاف اور چمکدار بنانے میں مدد دیتی ہے۔

مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے ماسک:

شہد اور عرق گلاب:

ایک کھانے کا چمچ شہد ، عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھولیں ۔ شہد قدرتی نمی فراہم کرنے کے ساتھ اینٹی بائیوٹک خصوصیات بھی رکھتا ہے جبکہ عرق گلاب اسکن کو ٹون کرتا ہے ۔ یہ ماسک ایکنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے۔

کیلا اور کریم کا ماسک:

ایک تازہ کیلا میش کر کے اس میں تھوڑا سا مکھن یا ملک کریم شامل کریں اور اچھی طرح حل کر کے چہرے پر لگائیں مکھن یا کریم قدرتی موائسچرائزر کا کام کرتے ہیں جبکہ کیلا جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے ۔ یہ دونوں ایکنی کو ختم کرتے ہیں۔

زیتون کا تیل اور انڈا:

ایک انڈا پھینٹ کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ملائیں اور پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ زیتون کا تیل بہترین موائسچرائزر ہونے کے ساتھ چار مختلف اینٹی اوکسیڈینٹس بھی رکھتا ہے جو جلد کو داغ دھبوں اور جھائیوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

گرین ٹی:

گرین ٹی کی اینٹی ما ئکروبیل اور اینٹی اوکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے آپ مہاسوں سے نجات پا سکتے ہیں ۔ ایک کپ گرین ٹی بنا کر ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس سے چہرے کو دھوئیں ۔ دن میں دو مرتبہ ایسا کرنے سے آپ جلد ہی ایکنی سے نجات حاصل کرلیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...