حاملہ خواتین کا باقائدگی سے دھوپ لینا بچے میں استھما کے خطرات کم کر سکتا ہے

548

نئی امریکی تحقیق کے مطابق دوران حمل دوسری سہہ ماہی میں وٹامن ڈی کا حصول بچے میں استھما کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف کینسس کی ٹیم نے ایک ریسرچ کی جس سے معلوم ہوا کہ اگر حاملہ خواتین دن میں دس منٹ بھی سورج کی روشنی میں کھڑی ہوجائیں گی تو اس سے ان کو اور ان کے بچے کو فائدہ پہنچے گا ۔ اور اس سے بچے کے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہو جائیں گے ۔ یہ تحقیق مستقبل میں امریکن جرنل آف ہیلتھ ایکانمکس میں شائع ہوگی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...