ورزش – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png ورزش – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 قد لمبا کرنے کے کار آمد اور آسان طریقے https://htv.com.pk/ur/exercises/qadd-barhanay-ki-warzish Mon, 02 Sep 2019 10:53:21 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34179 tall height exercise

قد لمبا کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی مگر کیا اس کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟ویسے اس کی سو فیصد ضمانت تو نہیں دی جاسکتی مگر کچھ چیزوں پر عمل کرکے قد کو ایک ہفتے میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔اگر آپ بھی اس کے خواہشمند ہیں تو درج ذیل طریقوں […]

The post قد لمبا کرنے کے کار آمد اور آسان طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
tall height exercise

قد لمبا کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی مگر کیا اس کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟ویسے اس کی سو فیصد ضمانت تو نہیں دی جاسکتی مگر کچھ چیزوں پر عمل کرکے قد کو ایک ہفتے میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔اگر آپ بھی اس کے خواہشمند ہیں تو درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اس کی کوشش کرسکتے ہیں۔

تیرنا

سوئمنگ قد بڑھانے والی ورزشوں میں سب سے اوپر سمجھی جاسکتی ہے، پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کھل جاتے ہیں، جس سے قد بڑھانا آسان ہوجاتا ہے۔

سائیکل چلانا

قد لمبا کرنا چاہتے ہیں تو کسی سائیکل پر سوار ہونے کے بعد سیٹ کو اس طرح ایڈجسٹ کریں کہ آپ کی ٹانگوں کو پیڈل تک پہنچنے کے لیے زیادہ کھینچنا پڑے، تاہم گدی کو بہت زیادہ اونچا بھی نہ کریں ورنہ جوڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لچک کی ورزش

سیدھے کھڑے ہوں اور پھر دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں، اس پوز میں آپکا سر اور جسم گھٹنوں کے قریب ہو، ابتداءمیں جتنا ہوسکیں جھکیں اور بتدریج اس میں زیادہ آگے جھکنے کی کوشش کریں۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

 

اچھلنا

ڈوری کی مدد سے اچھلنا یا کسی مقام پر ویسے ہی اچھلنا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، اس سے ہڈیاں اور مسلز مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ قد میں کسی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔

خوراک اور نیند

اگر تو آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں تو غذا میں کیلشیئم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر عناصر کی موجودگی ضروری ہے جو کہ جسمانی افعال کے لیے ضروری ہیں، جبکہ سخت سطح پر سونا عادت بنانی ہوگی۔

بار پر لٹکنا 

یہ ایک آسان ورزش ہے، بس کسی بار پر لٹک جائیں اور جتنی دیر ہوسکیں وہاں لٹکیں رہیں اور اور اپنے آپ کو بلکل ڈھیلا چھوڈ دیجئے، بتدریج وقت کو بڑھاتے چلے جائیں، یہ ورزش ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے۔

کندھوں کے بل کھڑے ہونا

کمر کے بل زمین پر لیٹے اور پھر سر اور کندھوں کو زمین پر ٹکاتے ہوئے باقی جسم کو ہوا میں اٹھا لیں، اس ورزش کے لیے ٹانگوں کو جسم کی سیدھ میں رکھنا ضروری ہے ورنہ انجری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔


مزید جانئے : اپنی فٹنس کو بحال رکھیں آفس میں بیٹھے بیٹھے


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


The post قد لمبا کرنے کے کار آمد اور آسان طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں https://htv.com.pk/ur/exercises/gentle-exercises-for-arthritis Thu, 14 Mar 2019 07:25:51 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=8485 arthirits pain

کیا جسمانی کثرت گٹھیا کا درد کم یا بڑھانے میں کردار ادا کرسکتی ہے؟یہ اکثر اس مرض میں مبتلا افراد جاننا چاہتے ہیں ۔ ہلکی پھلکی ورزش سے گٹھیا کے مرض میں آرام آسکتا ہے البتہ اس سے پہلے آپ کا معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے ۔ سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ […]

The post گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
arthirits pain

کیا جسمانی کثرت گٹھیا کا درد کم یا بڑھانے میں کردار ادا کرسکتی ہے؟یہ اکثر اس مرض میں مبتلا افراد جاننا چاہتے ہیں ۔ ہلکی پھلکی ورزش سے گٹھیا کے مرض میں آرام آسکتا ہے البتہ اس سے پہلے آپ کا معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے ۔ سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ گٹھیا کی کس قسم میں مبتلا ہیں ۔ جیسے کہ اگر ریوماٹائڈ آرتھرآئٹس میں مبتلا ہیں تو آپ کے لیے ایروبکس اور اسٹریچنگ اچھی رہے گی ۔ قسم معلوم کرنے کے بعد مرض کی نوعیت بھی معلوم کرنا ضروری ہے ۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کہیں گٹھیا کے باعث آپ کے کسی پٹھے کو نقصان تو نہیں پہنچا ہے ۔ گٹھیا کے درد سے آرام حاصل کرنے کے لیے رات کے وقت ورزش کرنا اچھا ہے اس سے آپ کو صبح میں اٹھ کر جسم میں اکڑن محسوس نہیں ہوگی ۔

گٹھیا کے مرض میں خود کو آرام پہنچانے کے لیے مندرجہ ذیل ورزشیں اپنا کر دیکھیں:

1۔ کرسی سے اٹھنا بیٹھا

1(4)

ہاتھوں کے سہارے سے کرسی سے اٹھیں اور بیٹھیں۔ یہ عمل اس طرح کریں کہ آپ کے پٹھوں پر زور پڑے ۔اسے 10سے 15بار دہرائیں ۔ کوشش کریں اس ورزش کے لیے ایسی کرسی لیں جو ذرازیادہ نیچے ہو ۔ آہستہ آہستہ جب آپ کو اس کی عادت ہو جائے گی تو آپ زیادہ آسانی سے پیروں کی جگہ ہاتھوں کے سہارے سے کھڑے ہونے لگیں گے ۔

2۔ چہل قدمی

2(3)

یہ ایک ایسی کثرت ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ یہ بہترین ایروبک سرگرمی ہے ۔ پہلے صرف 10منٹ تک روزآنہ چہل قدمی کریں ۔ پھر آہستہ آہستہ دورآنیہ بڑھائیں ۔

3۔ پائلٹس

3(2)

اس سے جوڑ اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ اپنی پیٹ پر زور دے کر گھٹنوں کو موڑ لیں ۔ اپنے دونوں بازو ؤں کی مدد سے خود کو اوپر کی طرف اٹھائیں ۔ گھٹنوں کو سیدھا یا پیٹ کو موڑنے کی کوشش نہ کریں ۔ اسی پوزیشن میں ناک سے لمبی سانس لیں پھر سانس چھوڑتے ہوئے جسم کو زمین کی طرف لے کر آئیں ۔

4۔ اسٹریچنگ

Rear view of young businesswoman sitting at desk stretching. Copy space

یہ ورزش آپ کرسی پر بیٹھے بیٹھے بھی کرسکتے ہیں ۔ اسٹریچنگ کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
*کھڑے ہو کرایک درمیانی اونچائی والی میز پر ٹانگ رکھیں اور ہاتھوں سے انگھوٹے کو چھوننے کی کوشش کریں۔ یہ عمل پہلی دائیں اور پھر ابائیں ٹانگ پر کریں ۔
*دایاں ہاتھ دیوار پر رکھیں اور بائیں ہاتھ سے بائیں پیر کو کولہے کی جانب کھینچیں۔ اب بایاں ہاتھ دیوار پر رکھیں اور یہ ہی عمل دہرائیں ۔
*آپ کلائیوں کی بھی اسٹریچنگ کر سکتے ہیں ۔ دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پہلے اندر اور پھر باہر کی جانب کھینچیں ایسے کے زور کلائیوں پر پڑے ۔
*لیٹ کر دونوں ٹانگوں کو ہاتھ سے پکڑیں اور ہاتھوں کی ہی مدد سے گھٹنوں کو سینے کی جانب اسٹریچ کریں۔
*ہاتھ کی انگلیوں کو اسٹریچ کریں پھر کس کر مٹھی بنا لیں۔ اس عمل کو پانی کے اندر ہاتھ ڈال کر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ہاتھ میں ایک فوم کی گیند پکڑ کر کریں تو زیادہ جلدی فائدہ ہوگا ۔

5۔ وزن اٹھانا

Senior woman lifting dumbbells at gym. Horizontal shot.

ایک محتاط انداز میں وزن اٹھانا اس مرض میں فائدے مند ہو سکتا ہے ۔ آپ ہلکے ویٹس سے بائی سیپ کرل کر سکتے ہیں لیکن ویٹس 2lbsسے5lbsتک ہی ہونے چاہیں ۔ اگر آپ کے پٹھے مضبوط ہونگے تو آپ روز مرہ کے کام آسانی سے کر پائیں گے ۔ پھر آہستہ آہستہ وزن بڑھایا جا سکتا ہے ۔

6۔ سائیکلنگ

6(2)

یہ بہترین جسمانی ورزش ہے ۔ صبح صبح سائیکل چلانا صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ اگر باہر جاکر سائیکل چلانا ممکن نہ ہو تو گھر پہ سائیکلنگ مشین یا سائیکلنگ بائیک پر بھی یہ ورزش کی جاسکتی ہے ۔ یہ ایک بہترین کارڈیو ورک آؤٹ بھی ہے ۔ سائیکل پیچھے اور پھر آگے کی جانب چلائیں ۔ اس سے پاؤں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ شروع میں دن میں ایک بار 10منٹ سائیکل چلائیں پھر ہفتے میں2سے3بار 30سے40 منٹ سائیکل چلائیں ۔

مزید جانئے :چہرے کی چربی کم کرنے کے7 آسان ٹوٹکے


The post گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ان 5 ورزشوں سے ڈوئین (دا راک )جانسن جیسے ایبس بنائیں https://htv.com.pk/ur/exercises/abs-workout-exercises Thu, 14 Feb 2019 05:00:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=27947 abs workout

کیا آپ بھی ان مشہور شخصیات کی طرح 6 پیکس اور مسلز بنانا چاہتے ہیں؟ اگرایسا ہے توآپ کو اس پرصحیح طرح کام کرنا ہوگا ۔اس کے لئے آپ کو سخت محنت اور چند خاص ورزشیں کرناپڑیں گی۔آپ کو صرف یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ اس روٹین پر پابندی سے عمل کرنے کے […]

The post ان 5 ورزشوں سے ڈوئین (دا راک )جانسن جیسے ایبس بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
abs workout

کیا آپ بھی ان مشہور شخصیات کی طرح 6 پیکس اور مسلز بنانا چاہتے ہیں؟ اگرایسا ہے توآپ کو اس پرصحیح طرح کام کرنا ہوگا ۔اس کے لئے آپ کو سخت محنت اور چند خاص ورزشیں کرناپڑیں گی۔آپ کو صرف یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ اس روٹین پر پابندی سے عمل کرنے کے ساتھ اپنی غذاپر بھر پور توجہ دیں۔

abs workout 2

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ وزن کم کرنے اورجسم کو بنانے کے لئے ورزش اورغذا دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ریتک بھی اسمارٹ رہنے کیلئے فاسٹ فوڈ کھانے اور ہر وقت بیٹھے رہنے سے گریز کرتا ہے۔اسی لئے اگر آپ بھی ایسا جسم بنانا چاہتے ہیں تو ان چیزوں سے آپ کو بھی بچنا ہوگا ۔لہٰذا چلتے پھرتے رہیں اوریہ پانچ ورزشیں اپنے روزانہ کے روٹین میں لائیں۔

۱۔ایبڈومنل ہولڈ:

یہ مشکل ورزش ہے لیکن پیٹ کے مسلزکو بنانے کے لئے بہترین ہے۔سیدھی کرسی پر بیٹھیں،دونون ہاتھ اپنے نیچے رکھ لیں۔دونوں ہاتھوں سے کرسی کو پکڑ لیں۔ خود کو ۲ سے ۴ انچ اوپراٹھائیں۔اس پوزیشن میں ۵سے ۱۰ سیکنڈ تک رہیںپھر نیچے ہو جائیں۔کم از کم ایک منٹ کے لئے یہ ورزش کریں پھر آہستہ آہستہ وقت بڑھاتے جائیں۔

۲۔بال ٹک:

اس ورزش کو روٹین میں لانے کے لئے آپ کو ایکسرسائز بال کی ضرورت ہوگی۔بال ٹک کرنے کے لئے اپنے پیروں کو بال پراور ہاتھوں کو زمین پر رکھیں۔اور جسم کو بلکل سیدھا کرلیں ۔اب گھٹنون کو موڑیں اور پھر پیٹ کے مسلز کو استعمال کرتے ہوئے دوبارہ سیدھے ہو جائیں۔جتنی مرتبہ ہو سکے بار بار کریں۔

پلینکس:

پلینکس کو کمر کی چربی کم کرنے ،کولہوں اور رانوں کو ٹائٹ کرنے اورکمزور کمر کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین ورزش سمجھا جاتا ہے۔مطلب یہ کہ اگر آپ ذیادہ ورزش نہیں کر سکتے توصرف یہ ورزش کرلیں۔اپنے دن کے صرف ۷ منٹ مختلف پلینکس کرنے میں لگائیں۔چند ہی ہفتوں میں پیٹ کے مسلز ابھرنا شروع ہو جائیں ۔

وی اپ:

ان ورزشوں میں یہ ورزش سب سے ذیادہ مشکل ہے۔یوگا کے میٹ پر لیٹ جائیں اور پھر ہاتھوں کو کاندھوں کی سیدھ میں اوپر اٹھا لیںاب گھٹنوں کو بھی اوپر لے کر جائیں۔اب سینے کو اٹھائیں اور دونو ں گھٹنوں کو باری آگے پیچھے حرکت دیتے رہیں۔

ایئر بائیک:

یہ ورزش نہایت سادہ ہے لیکن جادو کا اثر رکھتی ہے۔آپ کو یہ کرنا ہے کہ فرش پر سیدھے لیٹ جائیں۔اور ٹانگوں کو ہوا میں اس طرح چلائیں کہ جیسے آپ سائیکل چلا رہے ہوں۔جتنی مرتبہ ہو سکے دہرائیں ۔کوشش کریں کہ کم ازکم ۵ منٹ تک یہ ورزش کریں ایک منٹ کے لئے رکیں پھر دوبارہ ۵ منٹ تک کریں۔پھر اس دورانئے کو بڑھاتے جائیں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لیے کلک کریں

تحریر : سحرش قاضی 

ترجمہ : سعدیہ اویس


 

The post ان 5 ورزشوں سے ڈوئین (دا راک )جانسن جیسے ایبس بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ https://htv.com.pk/ur/fitness/25-minute-full-body-workout Wed, 16 Jan 2019 06:00:44 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28839 workout

کیا آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ورزش کے لئے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے ؟ تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کا حل اب آچکا ہے صرف 25 منٹ ورک آؤٹ کے لئے نکالنے ہیں اور آپ ہوجائیں گے مکمل فٹ اور آپ کی باڈی کو بنادیں گی خوبصورت […]

The post 25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
workout

کیا آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ورزش کے لئے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے ؟ تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کا حل اب آچکا ہے صرف 25 منٹ ورک آؤٹ کے لئے نکالنے ہیں اور آپ ہوجائیں گے مکمل فٹ اور آپ کی باڈی کو بنادیں گی خوبصورت ۔ یہ ورک آؤٹ آپ کی ضروریات کے مطابق تشکیل دی گئی ہے اس پر نظر ڈالیں اور دیکھے کہ یہ کس طرح آپ کی معمول کےمطابق فٹ بیٹھتی ہیں اور آپ کو پرفیکٹ لائف اسٹائل فراہم کرتی ہے ۔

وارم اپ :

باکسنگ پوزیشن میں کھڑے ہوجائیں اور اچھل کود کریں یہ دل کی شرح کو بلند کرتی ہے یہ کثرت مختلف ایکسر سائز کے دوران کیجئے ، وارم اپ تین ایکسر سائیز پر محیط ہوتی ہے اور ہر ایکسر سائیز کو ایک منٹ کے راؤنڈ میں دو بار کیجئے ۔

فل باڈی ٹب :

پلینک پوزیشن میں جاکر اپنے کندھوں کو اپنے ہاتھوں سے اوپر کرلیں ہپس، گھٹنوں ، انگلیوں اور کندھوں کو تھپتپائیں اگر آپ اس میں تھوڑی ترمیم لانا چاہتے ہیں تو یہ ایکسر سائز اپنے گھٹنوں پر کرسکتےہیں۔ یہ تیس سیکنڈ سے لے کر ایک منٹ تک کرسکتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی ٹائمنگ بڑھاسکتے ہیں ۔

اسکاٹس :

اپنے کولہوں کے جتنا نیچے کرسکتے ہیں اتنا نیچے کریں پاؤں سیدھا کرلیں اپنے پاؤں کو کولہوں کے ساتھ سیدھ میں رکھ لیں اور پھر اوپر اور نیچے اٹھک بیٹھک کریں اگر آپ زیادہ ویٹ اٹھا کر اسکاٹ کررہے تو زیادہ نیچے جانے کی ضرورت نہیںلیکن جتنا جاسکتے ہیں اتنا ضرور جائیں ۔ اگر آپ اسکاٹس کی مزید مشکل ایکسر سائیز کرنا چاہتے ہیں تو اسکاٹ کے وقت کود بھی سکتے ہیں ۔ اسکاٹس مشین پر بھی ہوسکتا ہے اور باربل راڈ پر بھی ۔

روپ پل :

اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف کرلیں اور اور پھر اپنے پاؤں کو سیدھا کرلیں اور پھر اچھلیں یہ بات دھیان رہیں کہ دباؤ پیٹ اور پیٹ کے پٹھوں پر پڑیں ۔

مزید جانئے : ورزش، دوا سے زیادہ ضروری

مین ورک آؤٹ :

اب آپ وارم اپ ہوچکے ہیں اب مین ورک آوٹ کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔ یہ دو راؤنڈ پر مشتمل پانچ ورزشوں ہیں۔ یہ تمام ایکسرسائز پہلے راونڈ میں ایک ایک منٹ کرنی چاہیے اور جب ورک آؤٹ کا اختتام کررہے ہو تو ہر ایکسر سائیزدوبارہ سے 30 سیکنڈ ضرور کریں ۔

1: پش اپ ٹو پاور پلینک :

power planks
اس ایکسر سائز میں آپ کا گھٹنا زمین سے لگ رہا ہوگا اور آپ پلینک پوزیشن میں ہونگے ۔ اپنی کہنیوں کو زمین سے لگا کر رکھے اور یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ آپ کی کہنیاں اس وقت ٹائٹ پوزیشن میں زمین سے لگی ہو اور جسم اس کے سہارے ہوا میں ہو۔ اگر آپ اس ورزش کا تھوڑا اور مشکل بنانا چاہتے ہیں تو پش اپس کے لئے اپنے گھٹنوں کو استعمال کریں اور اپنے پاؤں کو اپنے ہاتھوں کی سیدھ سے باہر نکالے یہ مشقت آپ کو مزید طاقت بڑھائیں گی اور آپ کی قوت برداشت میں اضافہ کرے گی

2:ہیس مینز :


اس ایکسر سائز میں آ پ کودتے ہوئے اپنے ہاتھ کی کہنی کو اپنے گھٹنوں سے اور ٹچ کریں گے یہ مخالف زاویہ میں بھی ہوسکتی ہے ۔اس کو کبھی تیزی کے ساتھ اور کبھی آرام سے کریں یہ ورزش اندرونی طور پر مسلز کو مضبوط بناتی ہے ۔

3: ہپ بریجیز :

hip bridges
زمین پر سیدھے ہوکر لیٹ جائیں اور اپنی ایڑھیوں کو اپنے گھٹنوں سے قریب کرلیں اور پھر کولہوں سے لے کر گھٹنوں تک کے حصے کو ہوا میں بلند کیجئے اور جتنی دیر تک ہوسکے اسے بلند رکھیں اس مشقت سے مزید فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے دونوں پاؤں کو زمین پر رہنے دیں اور کمر اور کولہوں کو بلند کرلیں۔

4: لو پلینک جیک :

plank
یہ ایکسر سائز پلینک سے کافی ملتی جلتی ہے اس ایکسر سائیز میں باڈی کو بلکل پلینک کی شیپ میں کرلیں اور اس کے بات اپنے باہر کی طرف نکالے اور اند ر کریں ، اس ایکسر سائز کو مزید فائدہ بخش بنانے کے لئے جسم کو زمین سے اور قریب کرلیں اور اس ایکسرسائز کے راؤنڈ کے آخری 10 سیکنڈ میں اس کی اسپیڈ بڑھادیں ۔

5:کوارٹر برپی :


اسکاٹ پوزیشن میں آئیں اور جسم کو زمین سے قریب کرلیں ،ٹانگیں زمین سے لگی ہونی چاہیے اور پھر برپی پوزیشن میں آکر کودیں ۔ اگر آپ نے یہ شروع کی ہے تو کم سے کم 10 برپیز 60سیکنڈز میں ہونی چاہیے ۔ اسی طرح روزانی اس کی تعدا د برھائیں اور جتنے کرسکتے اتنی اس کی تعداد بڑھا دیں ۔

ورک آؤٹ کے اختتام پر :

ہاف برپی :

آگے کی طرف دیکھ کر پلینک پوزیشن اختیار کریں اسکاٹ پوزیشن کریں اور پھر کودے اس کو مزید تقویت دینی ہو تو پیروں کو آگے پیچھے کرکے کھڑے ہونے کی پوزیشن پر آجائیں۔

کول ڈاؤن :

اپنی دل کی دھڑکنوں کو معمول پر لائیں اور ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کرلیں اور پھر آہستہ آہستہ اپنے جسم کو ہاتھ اور جسم سمیت پاؤں کی طرف جھکالیں اور اس ایکسرسائز کو تین بار دہرائیں ۔

اگر آپ نے یہ 25 منٹ کی ورک آؤٹ کرلی تو مبارک ہو ۔اگر آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں ہے تب بھی اپنی زندگی سے اتنا وقت نکالنا مشکل نہیں ۔ یہ ایک پرفیکٹ طریقہ ہے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کا اور ایک پرفیکٹ لائف اسٹائل گزارنے کا ۔

مزید جانئے : ان 5 ورزشوں سے ڈوئین (دا راک )جانسن جیسے ایبس بنائیں


The post 25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کولہے کم کرنے کی آسان ورزش https://htv.com.pk/ur/exercises/hips-exercises-in-urdu Tue, 11 Sep 2018 11:39:14 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30339 hips-exercises-in-urdu

کیا آپ اپنے جسم کے پچھلے حصے یعنی کولہوں کو کم کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ کو جسم کے پچھلے حصے کی بڑھتی ہوئی چربی کی وجہ سے چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے؟ہمارے پاس ایسا ورک آؤٹ ہے جو کم وقت میںاس چربی کو گھلانے میں آپ کی مدد کرے گا۔یہ بات […]

The post کولہے کم کرنے کی آسان ورزش appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
hips-exercises-in-urdu

کیا آپ اپنے جسم کے پچھلے حصے یعنی کولہوں کو کم کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ کو جسم کے پچھلے حصے کی بڑھتی ہوئی چربی کی وجہ سے چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے؟ہمارے پاس ایسا ورک آؤٹ ہے جو کم وقت میںاس چربی کو گھلانے میں آپ کی مدد کرے گا۔یہ بات ذہن میں رکھئے کہ کولہوں کو شیپ میں لانے کے لئے آپ کو محنت کرنا پڑے گی۔

اس کے ساتھ ہی آپ کو صحت بخش غذا بھی لینا پڑے گی۔ کولہوں کوزیادہ چربی سے بچانے کے لئے آپ کو ہر روز ورزش کرناہو گی۔ اس مقصد کے لئے آپ کو کیسی ورزش کرنی ہے یہ جاننے کے لئے اس آرٹیکل کو پرھئے اور اس پر عمل کریں۔

لنجز:

لٹکے ہوئے کولہوں کو صحیح کرنے کے لئے لنجز سے بہتر کوئی ورزش نہیں ۔اس کا مقصد ڈھیلی کھال اورموٹاپے کی وجہ سے لٹک جانے والے اعضا ء کو سخت بنانا اور ساتھ ہی شیپ میں بھی لانا ہوتا ہے۔آپ محسوس کریں گے کہ کولہوں اور ٹانگوںکی مسلسل ورزش سے رانوںکا موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ سیدھے کھڑے ہوکر اپنی ایک ٹانگ آگے رکھ کر موڑیں ۔

اس طرح ایک گھٹنا زمین کے قریب ہو جائے گا اور دوسرا کرسی کی شکل میں آ جائے گا ۔اپنے ہاتھوں کو اٹھی ہوئی ر ان کے اوپر رکھیں اور۵ سیکنڈ کے لئے اسی پوزیشن میں رہیں پھراٹھ جائیں اور دوسری ٹانگ سے بھی یہی طریقہ دہرائیں۔مسلسل چھ مرتبہ کریں اور اس وقت تک کرتے رہیں جب تک آپ تھک نہ جائیں۔

مزید جانئے : اپنی فٹنس کو بحال رکھیں آفس میں بیٹھے بیٹھے

اسکواٹ:

کولہوں کو صحیح شیپ میں لانے کے لئے ایک اور ورزش اسکواٹ ہے۔یہ آپ کی کمر کوسیدھا اور مضبوط بنانے اورجسم کے نچلے حصے کو سخت بنانے میں مدددیتی ہے۔یہ کرنا تو آسان ہے لیکن شروع میں آپ کو جلد تھکا دے گی۔اس لئے پہلے

اسے 6سے 10مرتبہ کریں اور جب آپ کا اسٹیمنا اور طاقت بڑھنے لگے تو اس کو بھی بڑھاتے جائیں۔


اسکواٹس کرنے کے لئے ٹانگیں کھول کر کھڑے ہوں،نیچے بیٹھنے کے انداز میں گھٹنوں کو اس طرح موڑیںکہ کولہے گھٹنے کی سیدھ میں آجائیں اور آپ کے ہاتھ آگے کی طرف بالکل سیدھے ہوں۔جتنی دیر تک ممکن ہو یہ ورزش کرتے رہیں۔

مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

کرنچ اینڈ لفٹ:

یہ ورزش بھی آپ کے بھدے اور ڈھیلے کولہوں کو شیپ میں لانے کے لئے بہترین ہے۔

اس کے لئے سیدھے لیٹ جائیں اس طرح کہ چہرہ اوپرکی طرف ہو ،ٹانگیں ملی ہوئی ہوں ۔کہنیوں کو اس طرح موڑیں کہ دونوں ہاتھ کانوں پر آجائیں ۔ اپنے سر اوردھڑ کو اوپر اٹھائیں اور ساتھ ہی سیدھی ٹانگوں کو بھی اوپر اٹھائیں ۔سر اور دھڑ کو اوپر رکھتے ہوئے ہی ٹانگوں کو نیچے لائیں اورپیروں کوزمین پر ٹکائیں اس طرح بار بار 10سے 12مرتبہ کریں۔
واضح فرق دیکھنے کے لئے اوپر دی ہوئی ورزشوں کوکم ازکم ایک ماہ تک کریں۔کولہوں کو شیپ میں لانے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہوگا اس لئے ورزش کو ایک یا دو ہفتوں میں ہی ترک نہ کریں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

 

The post کولہے کم کرنے کی آسان ورزش appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>