جلد کو بدلتے موسم کے اثرات سے بچانے کے ٹوٹکے

1,491

موسم کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ جہاں ہمارے اٹھنے بیٹھنے ،پہننے اوڑھنے ،جاگنے سونے کے انداز تبدیل ہوتے ہیں وہاں ہماری جلد پر بھی موسم کی تبدیلیاں براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں ۔ خاص طور پر حساس جلد کوکئی مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔موسم چاہے سردی سے گرمی کی طرف رخ بدلے یا گرمی سے سردی کی طرف ،چند ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ اپنی جلد کو بدلتے موسم کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

۱۔ایلو ویرا جیل

جوں ہی موسم تبدیل ہوتا ہے حساس جلد یا تو سرخ ہو جاتی ہے یا پھر جھلس کر بدنما دکھنے لگتی ہے ۔ایلو ویرا جیل ہر طرح کی جلد اور ہر موسم کے لئے یکساں مفید ہوتا ہے ۔ جیسے ہی موسم تبدیل ہونا شروع ہوں دن میں ایک دفعہ ایلو ویرا جیل چہرے پر ضرور لگائیں ۔یہ نہ صرف جلدکو ٹھنڈک دے گا بلکہ ہر موسم کی سختی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھے گا ۔
جلد پر اگر چھائیاں بھی پڑنے لگیں تو لازما کریم کا استعمال کریں۔

۲۔ایسنشل آئل

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ نا گوار بو کا ہوتا ہے ۔ اگر دن رات موسم نت نئے انداز اور رنگ لیتا ہو تو کبھی جسم سے نا گوار بو آتی ہے ،تو کبھی جلد کھر دری اور خشک ہو جاتی ہے ،ایسی الھجن کا آسان حل یہ ہے کہ نہانے کے پانی میں چند قطرے ایسنشل آئل شامل کر دیں جس کی خوشبو سے پورا دن آپ کو ترو تازگی کا احساس ملے گا ۔

۳۔ نیچرل اسکرب

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ خشک ہوا ،مٹی ،اور گرد ودھول جلدکو مزیدبے جان کر دیتی ہے ،جلد کی صفائی اور چمک پیدا کرنے کے لئے کیمیکل اسکرب جلد کو مزید خشک کر سکتے ہیں اس لئے اپنی جلد کی مناسبت سے گھر میں ہی اسکرب تیار کریں ،بیسن ،شہد اور لیموں کے رس سے بنا ماسک ہر موسم اور ہر جلد کو نکھار دیتا ہے ۔اس کے علاوہ بھاپ لینے سے بھی جلد کے مردہ خلئیے دور ہوتے ہیں ۔

۴۔اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک

یوں تو اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک کا استعمالہر موسم میں اور ہر روز کرنا چاہئے لیکن جب موسم تبدیل ہو رہاہو تو ان دنوں اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک کا استعمال یقینی بنائیں ۔صبح ایک کپ گرم پانی میں آدھا لیموں کا رس ڈال کر پینے سے جلد کو نئی تازگی ملتی ہے ۔
اینٹی آکسیڈنٹ کریم (وٹامن سی سیرم یا وٹامن اے کریم )کے استعمال سے بھی جلد کو حفاظتی تہہ ملتی ہے او موسمکے اثرات جلد کو متاثر نہیں کرتے ۔

۵۔ وٹامن ای کیپسول

عام طور پر موسمکی تبدیلی کے دنوں میں دن میں گرمی اور رات میں ٹھنڈک ہوتی ہے ایسے میں جلدکو موائسچرائز کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے باڈی لوشن یا کریم میں چند وٹامن ای کیپسول کامحلول شامل کرنے سے جلد دیر تک نرم وملائم رہتی ہے

۶۔پانی کا استعمال

سال کا وہ حصہ جب موسم تبدیل ہو رہا ہو بظاہر پیاس محسوس نہیں ہوتی لیکن جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کے باعث جلد مردہ دکھتی ہے لہذا پانی اور رس والے پھلوں کا استعمال بڑھا دینا چاہئے ۔

۷۔ڈیری پروڈکٹس کا کم استعمال

تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ڈیری پروڈکٹس جلدکی حساسیت میں اضافہ کرتے ہیں چونکہ بدلتے موسم کے اثرات حساس جلدکو جلدمتاثر کرتے ہیں لہذا تھوڑے عرصے کیلئے ڈیری پروڈکٹس کا استعمال کم کر دینا زیادہ بہتر ہے ۔

۸۔پرو بائیو ٹکس اور اومیگا ۳کا استعمال

اومیگا ۳ اور پرو باؤٹکس جلد کی حفاظت میں مدد کرتے ہیں ۔ لہذا مچھلی ،گوبھی کے استعمال کے ساتھ سپلیمنٹ بھی لئے جا سکتے ہیں ۔

۹۔تکیہ کی صفائی ۔

ہم عام طور پر اس بارے میں نہیں سوچتے کہ شاید ہماری جلدپر ہونے والے مسائل شاید ان جراثیم کی وجہ سے ہوتے ہیں جو ہمارے تکیہ میں ہوتے ہیں ۔ لہذزا وقفے وقفے سے تکیوں کو دھوپ لگانا بھی ضروری ہے ۔

۱۰۔ لائٹ موئسچرائزر

موسم چاہے جو بھی ہو جلد کو موائسچرائز رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ جلد کی اندرنی تہہ بھی صحت مند رہے ۔ خاص طور پر بدلتے موسم کے اثرات سے جلدکو بچانے کے لئے ڈیپ نرشنگ کریم کا رازانہ استعمال کرنا چاہئے ۔ گلیسرین بھی ڈیپ موایسچرائزر کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے

مزید جانئے :10باتیں جو آپ کو اپنی جلد کے بارے میں پتہ ہونی چاہیے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...