ٹی وی سلیبریٹیز کی مختلف صلاحیتوں والے بچوں کی ریس میں شرکت

475

ہر بچہ خاص ہے ۔۔۔اس سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے بلیو بینڈ مارجرین اور اسپیشل اولمپکس پاکستان نے مل کر ایکـ’ خاص‘ ریس کا انعقاد کیا ۔ یہ ریس خاص اس لئے تھی کیونکہ اس میں عام بچوں کے ساتھ مختلف صلاحیتیں رکھنے والے بچوںکی جوڑی بنائی گئی۔

کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں ہونے والی’میں اور میرا ساتھی ہم دونوں ـ‘ نامی اس ریس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ ریس میں ٹی وی کی دنیا سے تعلق رکھنےوالے کئی ستارے بھی شریک ہوئے جن میں فیصل قریشی ، شہروز سبزواری، سائرہ شہروز، ندا یاسر، شائستہ لودھی، آمنہ شیخ اور محب مرزا شامل ہیں ۔خالد انعم اور عاصم اظہرنے ایونٹ کی رونق بڑھاتے ہوئے زبردست پرفارمنس دی۔

بلیوبینڈ ،جن کا نعرہ ہے ’اچھائی بڑھنے دو‘، کا اس منفرد انداز کے ایونٹ کو ترتیب دینے کا مقصد مختلف صلاحیتیں رکھنے والے بچوں کے ٹیلنٹ کومزید فروغ دینا اور ان کے لئے ایک وسیع النظر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

یونی لیور فوڈز اور ریفرشمنٹ کی ڈائریکٹر فرحین سلمان نے اس موقع پر کہا ،’بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں ہر صلاحیت والا بچہ محفوظ انداز میں آگے بڑھ سکے ۔ اس شمولیت اور قبولیت سے ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں بر داشت کی فضا ہو۔‘

ساتھ ہی اسپیشل اولمپکس پاکستان کی سربراہ رونق لاکھانی نے بلیو بیند کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ،’یہ موقع آگہی پھیلانے میں ایک اہم قدم ہے ۔ا س سے شمولیت کا پیغام وسیع ہوگا ۔‘

بلیو بینڈ نے اس مہم کا آغاز اس لئے کیا ہے کیونکہ اس برینڈ کی خواہش ہے کہ ماں باپ بچوں کی صحت اور نشونما کے ساتھ ساتھ ان کو ایک اچھا انسان بنانے میں بھی کردار ادا کریں۔ وہ بچوں کو ایسی پرورش دیں کہ یہ بچے مختلف صلاحیتیں رکھنے والے بچوں کو دل سے قبول کریں اور ان سے دوستی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں ۔مختلف صلاحیتیں رکھنے والے بچوں کو عام بچوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں لانے کے لئے اس طرح کے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...