پکوان

تل کے لڈو

INGREDIENTS

  • تل ۱ کپ
  • کھویا آدھا کپ
  • گڑ کا چورا آدھا کپ
  • زعفران ا چٹکی
  • آئل ۲ چائے کے چمچ
  • گرم دودھ ۲ کھانے کے چمچ

۔ بھاری پیندے کے برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور تل ڈال کر بھونیں مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے ۔ چولہے سے اتار کر تل پلیٹ میں نکال لیں ۔
۔ دودھ میں زعفران بھگو کر رکھ دیں۔
۔ جس برتن میں تل بھونے تھے اس میں اب گڑ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب جھانگ اٹھنے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔
۔ اس سے پہلے کہ گڑ جمنا شروع ہو ا س میں زعفران والا دودھ ڈال دیں اور ملائیں ۔پھر اس میں کھویا اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
۔ اب ہتھیلیوں پر تیل لگا کر اس آمیزے سے چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں (مکسچر بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ ہاتھ جلنے کا خطرہ ہو)۔
۔ اس مکسچر میں اپنی پسند کے میوے بادام ، پستے ، اخروٹ بھون کر کوٹ لیں اور اس آمیزے میں شامل کر کے بھی لڈو بنا سکتے ہیں۔

Image Credits: google

Summary
Article Name
تل کے لڈو - ایچ ٹی وی اردو
Description
بھاری پیندے کے برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور تل ڈال کر بھونیں مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے ۔ چولہے سے اتار کر تل پلیٹ میں نکال لیں ۔
Author
Publisher Name
team htv
3
ٹیم ایچ ٹی وی

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔