سبزیوں کے کباب

3,369

ترکیب

آلو کو سخت ابال لیں خیال رکھیں کہ آلو میں نمی نہ ہو ورنہ کباب ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ بند گوبھی ،گاجر ،مٹر اور سیم کی پھلی کو علیحدہ ابالیں اور خشک کرنے کے لئے ٹشو پیپر پر پھیلا دیں۔
اب آلوؤں میں ابلی سبزیاں اور باریک کٹی سبزیاں ( ہری پیاز ، بند گوبھی ،شملہ مرچ ، پارسلے ،اور ہری مرچ ) شامل کر لیں ،سبزیوں کو ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں اب اس میں سوئٹ کارن ، کالی مرچ ،گرم مصالحہ ،بھنا کٹا زیرہ ،بھنا کٹا دھنیا ،مسٹرڈ پیسٹ ،لہسن ادرک کا پیسٹ ،بار بی کیو سوس ،نمک اور کارن فلاور شامل کر لیں ۔
تمام اجزاء کو یکجان کرنے کے لئے ( پوٹیٹو میشر ) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ورنہ ہاتھ سے تمام اشیاء مکس کر لیں ۔اور گول کباب بنا کر رکھتے جائیں ۔الگ پیالے میں انڈے پھینٹ کر اس میں نمک ملالیں۔اب تمام کبابوں کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کر مبز لگاتے جائیں ،کباب بنا کر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھیں پھر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کریں ۔
سبزیوں کے کباب کے اس مکسچر میں سخت ابلے انڈے یا ابلی اور کچلی میکرونی یا نوڈلز بھی شامل کئے جا سکتے ہیں یا کوٹیج چیز ڈال کر بھی سیخوں پر لگا کر کباب بنائے جا سکتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...