رشیئن سلاد

ٹیم ایچ ٹی وی May 12 2017
russian salad

اجزاء

  • آلو 2درمیانے سائز کے چھلے، ابلے اور کیوبز کئے ہوئے
  • مٹر 1کپ ابلے ہوئے
  • گاجر 2عدد کیوبز
  • سیب 1عدد کیوبز
  • میکرونی یا پاستا 1/2کپ ابلے ہوئے
  • انناس 1/2کپ کیوب کٹے ہوئے
  • مائیونیز 1/4 کپ
  • کریم 1/2 کپ
  • نمک 1/2 سے 1چائے کا چمچ
  • کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
  • چینی 1چائے کے چمچ
  • لیمبو کارس 1 چائے کا چمچ

رشیئن سلاد دنیا بھر میں کافی مقبول ہے جسے مختلف پھلوں، سبزیوں اور کریمی مایونیز کی ڈریسنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔ گرمیوں کے دنوں میں ٹھنڈی ٹھنڈی رشیئن سلاد بے حد مزیدار لگتی ہے ۔ اس ترکیب میں سبزیوں اور پھل کا استعمال کیا گیا ہے البتہ آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں انڈے اور چکن وغیرہ بھی ڈال سکتی ہیں ۔

ترکیب

نمک کے پانی میں آلو ابالیں ۔ جب ابل جائے تو چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
مٹر کو نرم ہونے تک ابالیں ۔
1/2کپ میکرونی پیکٹ پہ دی گئی ترکیب کے مطابق ابال لیں ۔ ٹھنڈا کرکے ایک طرف رکھ دیں ۔
ساتھ ہی ڈریسنگ تیار کر لیں ۔ مائیونیز، کریم ، نمک، کالی مرچ، چینی اور لیمبو کا عرق ایک پیالے میں ڈالیں ۔ اچھی طرح چمچے سے مکس کریں اور رکھ دیں ۔
ایک بڑے پیالے میں گاجر، سیب، میکرونی، انناس اور آلو ڈالیں۔
چمچے سے چلائیں اور ڈریسنگ ڈالیں۔
اچھی طرح مکس کریں اور فرج میں کم از کم ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
ٹھنڈا ٹھنڈا سلاد پیش کریں ۔

نوٹ: سلاد کے اجزا تبدیل بھی کیئے جاسکتے ہیں ۔ آپ سلاد میں ابلی چکن کے کیوبز، چاپ انڈے، کین والے پھل (انناس کے علاوہ) اور چھولے بھی ڈال سکتی ہیں ۔

Image Credits: paka dey

Summary
Article Name
رشیئن سلاد - ایچ ٹی وی اردو
Description
رشیئن سلاد دنیا بھر میں کافی مقبول ہے جسے مختلف پھلوں اور سبزیوں اور کریمی مایونیز کی ڈریسنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔ گرمیوں کے دنوں میں ٹھنڈی ٹھنڈی رشیئن سلاد بے حد مزیدار لگتی ہے ۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔