کوکٹیل پران

223

ترکیب

پہلے پران (جھینگوں) کو صاف کرکے لمبائی میں کٹ لگا کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب تھوڑا تھوڑا سا خشک میدہ اس پر چھڑک دیں۔
ایک پیالے میں انڈوں کو پھینٹیں۔
پھر اس میں میدہ، کارن فلور، پسی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک شامل کرکے مکس کریں اور بیٹر تیار کر لیں۔
خیال رہے کہ بیٹر بہت زیادہ گاڑھا یا پتلا نہ ہو۔
اب شملہ مرچ کو لمبائی میں جولین کاٹ لیں۔
ٹماٹروں کو بھی بیج نکال کر لمبائی میں کاٹ لیں۔
اب میدہ لگے ایک ایک جھینگے کو اٹھا کر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کو ساتھ جوڑ کر بیٹر میں ڈپ کریں اور ڈیپ فرائی کر لیں۔
جب تمام جھینگے فرائی ہو جائیں تو انھیں ایک طرف رکھیں۔
اب ایک پیالے میں مایونیز اور ٹومیٹو کیچپ مکس کرکے ساس تیار کریں۔
گرم گرم فرائی کیے ہوئے جھینگوں کو ساس کے ساتھ سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...