میزدارکڑی کھاؤسے

1,598

ترکیب کڑہی کھاؤسے

۔بیسن کو بھون لیں۔
۔کوکونٹ ملک اور نمک کے علاوہ کڑی کے تمام اجزا اور پانی بلینڈر میں ڈالکر بلینڈ کرلیں۔اگر آپ مرچ کم کھاتے ہیں تو پسی مرچ نہ ڈالیں۔
۔مزید پانی ملا کر کڑی کی طرح پکا لیں۔
۔جب کڑی گاڑھی ہوجائے تو ۲ چکن کیوبس شامل کریں۔اگر نمک آپ کے ذائقے کی مطابق ہو گیا ہے تو نمک نہ ڈالیں۔
۔اب کڑی میں کوکونٹ ملک شامل کرلیں تھوڑی دیر پکا کر چولہے سے اتار لیںْ

ترکیب چکن:

۔ایک بڑی پیاز چوپ کرلیں۔
۔ایک سوس پین میں تیل ڈالکر پیاز کو ہلکا فرائی کر لیں۔
۔اب اس میں چکن،لہسن،ادرک پیسٹ،پسی مرچ ،نمک،ہلدی او ر دہی ڈال کر بھونیں۔
۔پھر اسے اتنی دیر تک پکائیں کہ چکن گل جائے اور اچھی طرح بھن جائے ۔
۔اب چکن میں ہری پیاز اور ہرا لہسن باریک کاٹ کر چھڑک دیں۔
۔پانی میں نمک او ر تیل ڈال ک نوڈلز ابال کر چھان لیں۔
سرو کرنے کے لئے:
۔سموسے کی پٹیاں بایک کاٹ کر فرائی کر لیں۔
۔ہری پیاز اور ہرا دھنیہ باریک کاٹ لیں۔
۔ادرک باریک کاٹ لیں۔
۔ہرا لہسن باریک کاٹ لیں۔
۔لیموں کے چار چار ٹکڑے کر لیں۔
۔مرچوں والے چپس بھی رکھیں۔
سرو کریں:
۔ایک پلیٹ میں نوڈلز ڈالیں۔
۔اوپرسے کڑی ڈالیں۔
۔اب اس پرچکن ڈالیں ۔
۔پھراسے ادرک ،ہری پیاز،ہرا لہسن ،ہری مرچ،سموسے کی تلی ہوئی پٹیوں اور چپس سے گارنش کریں۔
۔ساتھ میں لیموں بھی پیش کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...