کھٹے آلو

ٹیم ایچ ٹی وی May 11 2017
khatay aloo

اجزاء

  • تیل 1 کھانے کا چمچ
  • رائی 1/2 چائے کا چمچ
  • ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
  • لال مرچ 1/2چائے کا چمچ
  • پسا ہوا دھنیا 1کھانے کا چمچ
  • آلو 1/2کلو چھلے ہوئے کیوبز میں
  • نمک 1 کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
  • املی کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
  • براؤن شوگر 1کھانے کا چمچ
  • ہری مرچیں 3 سلائسڈ
  • پانی 1/4کپ

ترکیب

املی کو گرم پانی میں 15منٹ کے لیے بھگونے کے بعد گودا نکال لیں۔
آلو کو دھو کو چھیل لیں اور کیوبز میں کاٹ لیں ۔
تیل گرم کریں اور رائی ڈال کر 30سیکنڈز تک پکائیں ۔
ہلدی، لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھونیں ۔
آلو ڈال کر پکائیں ۔
نمک اور پانی ڈال کر 10منٹ تک پکائیں ۔
املی کا گودا، براؤن شوگر اور سلائس کی ہوئی مرچیں شامل کریں ۔
آلو نرم ہونے تک پکائیں ۔
اوپر سے ہری مرچیں چھڑک کر گرما گرم پیش کریں ۔

Image Credits: paka dey

Summary
Article Name
کھٹے آلو - ایچ ٹی وی اردو
Description
کھٹے آلو پاکستان کا مقبول ترین پکوان ہے ، اسے اسنیک سمجھ کر کھائیں یا مین ڈش کے طور پر۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔