کیری کی لونجی

ٹیم ایچ ٹی وی May 05 2017
keri/ raw mango ki launji

اجزاء

  • سونف 3کھانے کے چمچ
  • زیرہ 2کھانے کے چمچ
  • ثابت دھنیا 2کھانے کے چمچ
  • رائی 2کھانے کے چمچ
  • ہلدی 11/2 چائے کے چمچ
  • لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
  • میتھی دانہ 1 بڑے کھانے کا چمچ
  • کلونجی 1 کھانے کا چمچ
  • نمک 2 بڑے چمچ (حسبِ ذائقہ)
  • سرسوں کا تیل 1 کپ
  • کیری 1/2 کلو
  • ہری مرچیں 100گرام
  • سرکہ optional

کیری کی اونجی کچے آم اور ہری مرچوں سے بننے والا مزیدار اچار ہوتا ہے ۔ یہ چولہے پر بنتا ہے اور 45 منٹ میں تیار ہوجاتا ہے ۔

ترکیب

سونف ، زیرہ ، ثابت دھنیا اور رائی کو ہاون دوستے یا گرائینڈر میں علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور الگ رکھ دیں ۔
ایک چھوٹے پیالے میں تمام پسے مصالحے مکس کریں ۔ اس کے ساتھ ہلدی، لال مرچ، میتھی دانہ، کلونجی اور نمک ڈالیں۔سب چیزوں کو مکس کردیں۔
کیری کو چکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور گٹھلی نکال دیں ۔
ہری مرچیں دھو لیں اور ان پہ کٹ لگالیں ۔ یہ اسلیے ہے تاکہ تیل میں جاکر ہری مرچیں پھٹ نہ جائیں ۔
ایک بڑی کڑاہی میں تیلڈال کرگرم کریں ۔
کیری رنگ تبدیل ہونے تک فرائی کریں ۔
ہری مرچیں ڈالیں ۔ ایک منٹ تک فرائی کریں پھر مصالحہ مکس ڈالیں ۔
چند منٹ ساتھ پکائیں اور پھر آنچ ہلکی کردیں ۔ ڈھکن ڈھک کر 15 سے20 منٹ تک پکائیں جب تک کیری کھانے کے لیے نرم ہو جائے ۔
سڑنے سے بچانے کے لیے سرکہ بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔
نوٹ: کیری کی لونجی فرج میں رکھیں ورنہ یہ خراب ہو جائے گی ۔

Image Credits: google

Summary
Article Name
کیری کی لونجی - ایچ ٹی وی اردو
Description
کیری کی اونجی کچے آم اور ہری مرچوں سے بننے والا مزیدار اچار ہوتا ہے ۔ یہ چولہے پر بنتا ہے اور 45 منٹ میں تیار ہوجاتا ہے ۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔