گڑ پاپڑی

689

گیہوں کے آٹے میں سوجی ملاکر الگ رکھ دیں۔گرائنڈر میں سونف اور پینتیس عدد چھوٹی الائچی ڈال کر باریک پیس لیں۔ایک برتن میں اصلی گھی کی آدھی مقدار یعنی دو سو پچاس گرام گرم کرلیں۔اس میں گوند ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔پھر فرائی کی ہوئی گوند کو پین سے نکال کر کوٹ لیں۔اب پین میں بچے ہوئے گھی میں سوجی اور آٹے کا آمیزہ ڈال کے ہلکی آنچ پر دس منٹ تک بھونیں۔دوسرے برتن میں بقیہ دو سو پچاس گرام گھی گرم کریں۔اس میں گڑ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ مسلسل چمچہ چلاتے رہیں کہ گڑ گھل جائے۔
آمیزے میں بلبلے بننے لگیں تو چولہے سے ہٹا کر سوجی اور آٹے کا بھنا ہوا آمیزہ شامل کر دیں۔
ساتھ ہی اس میں کوٹی ہوئی گوند، ایک سو پچیس گرام پسا کھوپرا اور الائچی کا پسا ہوا آدھا آمیزہ ڈال کر مکس کریں۔اس آمیزے کو گریس کی ہوئی ٹرے میں ڈال کر جمنے کے لیے چھوڑ دیں۔اب اس کی قتلیاں کاٹ لیں ،اوپر سے میوے کاٹ کے ڈال دیں،اور پھر اس مزیدار گڑ پاپڑی سے لطف اندوز ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...