گراٹن

257

وائٹ سوس

اجزا

میدہ (چھنا ہوا) 236تین کھانے کے چمچ
مکھن 236چار کھانے کے چمچ ۔
دودھ 236یک کپ
نمک236یک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ 236آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

سوس پین میں مکھن کوہلکی آنچ پر گرم کریں اور میدہ ڈال کر لکڑی کے چمچ سے بھون لیں ۔اب سوس پین کو چولھے سے اتار کر پانچ منٹ بعد ٹھنڈا دودھ ڈال کر میدے کے آمیزے کو حل کریں اور اطمینان کر لیں کہ آمیزے میں کہیں گٹھلی نہ رہے ۔اب سوس پین کو ہلکی آنچ پردوبارہ رکھ کر اتنا پکائیں کہ میدہ کا کچا پن دور ہو جائے ۔اور حسب ضرورت گاڑھا کر لیں اب آخر میں نمک اور کالی مرچ ڈال دیں ۔وائٹ سوس تیار ہے ۔

گراٹن

اجزا

ابلے آلو
وائٹ سوس
چکن تکے کے ریشے
گول پیاز کے لچھے
من پسند سبزیاں ابلی ہوئی

ترکیب

اب اوون پروف ڈش ( پایرکس ٹرے ) میں ابلے آلوؤں کی تہہ بچھا دیں اس پر چکن تکہ کے ریشے ،گول پیاز کے لچھے اور من پسند سبزیوں کی تہہ لگا دیں اس پر پتلی وائٹ سوس ڈال دیں ۔ اس پر چیڈر چیز اور کریم کی تہہ لگا دیں اور اوپر سے بریڈ کرمبز بچھا دیں اور ۱۸۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں یہاں تک کہ بریڈ کرمبز براؤن ہو جائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...