جنجر چکن

ٹیم ایچ ٹی وی May 09 2017
Ginger chicken recipe

اجزاء

  • تیل 4کھانے کے چمچ
  • پیاز 1 درمیانی سلائس
  • ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
  • چکن، بون لیس 1/2کلو
  • لال مرچ پاؤڈر 1/2چمچ
  • دھنیا پاؤڈر 1/2چمچ
  • نمک، حسبِ ذائقہ
  • ٹماٹر کا پیسٹ1/2 کپ
  • دہی 1/4 کپ-
  • 3 ہری مرچیں 2
  • ادرک 1 انچ جولین کٹی ہوئی
  • ہرا دھنیا 1/2-1/4 کپ

بون لیس چکن اور ٹماٹر سے بنے مزیدار سالن جس میں باریک کٹی ادرک شامل کردی جائے اس کی خوشبو اور مزا دگنا ہوجاتا ہے ۔ جنجر چکن بناتے ہوئے ہرے دھنیے اور لہسن میں بھی کوئی کنجوسی مت کیجئے گا ورنہ سالن کا ذائقہ اتنا اچھا نہیں آئے گا ۔

ترکیب

پین میں تیل گرم کریں ۔
پیاز 4سے5منٹ فرائی کرکہ گولڈ براؤن کر لیں ۔
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں ، تھوڑا سا بھون کر مرغی شامل کرلیں ۔
جب مرغی کا رنگ گلابی سے سفید ہو جائے تو لال مرچ پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈالیں ۔
ٹماٹر پیسٹ، دہی اور ہری مرچیں شامل کریں ۔ ڈھکن ڈھک کر 2-3منٹ پکائیں تاکہ خوشبو آجائے ۔
گرما گرم پیش کریں ۔ اوپر سے ہرا دھنیا چھڑکیں ۔

Image Credits: paka dey

Summary
Article Name
جنجر چکن - ایچ ٹی وی اردو
Description
بون لیس چکن اور ٹماٹر سے بنے مزیدار سالن جس میں باریک کٹی ادرک شامل کردی جائے اس کی خوشبو اور مزا دگنا ہوجاتا ہے ۔ جنجر چکن بناتے ہوئے ہرے دھنیے اور لہسن میں بھی کوئی کنجوسی مت کیجئے گا ورنہ سالن کا ذائقہ اتنا اچھا نہیں آئے گا ۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔