فروزن فروٹ اینڈ ویجیٹیبل سلاد

215

ترکیب

سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں پانی گرم کریں۔ ایک چھوٹے برتن میں دو کھانے کا چمچ ٹھنڈا پانی لے کر جیلیٹن گھول لیں پھر گرم پانی کے اُوپر برتن رکھ کر پکالیں۔
چمچ چلاتے رہیں جب جیلیٹن گھل جائے تو چولھا بند کردیں اور ٹھنڈی ہونے دیں۔ اب ایک پڈنگ یا جیلی جمانے کے بڑے سانچے میں میونیز اور کریم اچھی طرح
ملا کر کانٹے سے پھینٹ لیں۔
پھر ساری سبزیاں، پائن ایپل، سفید مرچ اور چینی ملائیں اچھی طرح مکس کریں جیلیٹن ملا کر فرج میں رکھ دیں۔ کھانے کے لیے پیش کرنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے فریزر میں رکھ دیں۔
جب نکالنا ہو تو سانچے کو گرم پانی میں تین سے چار منٹ رکھ دیں، جب ذرا نرم ہوجائے تو چھری کے ساتھ چاروں طرف سے الگ کرلیں۔

پریزینٹیشن:

ایک پھیلی ڈش میں سانچے کو اُلٹا کر جما ہوا سلاد نکالیں۔ اطراف میں سلاد کے پتے اور پائن ایپل کے سلائسز رکھ دیں۔ مزیدار فروزن سلاد تیار۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...