ایگ رولز

354

ترکیب:

۔ انڈے پھینٹ کر ایک کپ پانی میں ڈالیں۔ میدہ چھان کر ملائیں۔ بقایا پانی ملا کر اتنا گاڑھا مرکب بنالیں کہ فرائنگ پین میں ڈالنے سے پھیل سکے۔ نمک اور اجینوموتو ملا کر دس منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔
۔ سات یا آٹھ انچ کے نان اسٹک پین کو چکنا کریں۔ سالن پکانے والا ایک چمچ بھر کر پین میں ڈالیں۔ ہینڈل کو گھما کر مرکب کو پھیلا دیں۔
۔ جب پین کیک پکنے کو ہوگا تو اس کے کنارے اٹھنے لگیں گے۔ احتیاط سے پلٹ کر دوسری جانب سے بھی ہلکا سا پکا کر اتار لیں۔
۔ ہر دو تین پین کیک کے بعد پین کو چکنا کریں۔
۔پین کیک زیادہ موٹے نہیں ہونے چاہئیں۔
۔ اب ایک پاؤ قیمہ یا چکن کا گوشت ، لہسن ادرک، نمک ڈال کر ابال لیں۔ گل جائے تو بوٹیاں توڑ کر ریشے کر لیں۔ بند گوبھی اور ہری پیاز کی صرف پتیاں باریک کاٹ کر شامل کرلیں۔ پسی ہوئی کالی مرچ، سویا ساس اور اجینوموتو ملائیں۔
۔ اس فلنگ کو چمچ بھر کر پین کیک کی ایک سائڈ پر رکھ کر اطراف کی دونوں سائڈ فولڈ کریں۔ پھر سبزیوں والے حصے کو رول کرتے ہوئے دوسرے کنارے تک لے آئیں۔ آٹے کی لئی بنا کر کنارے پر انگلی سے لگا کر چپکا دیں۔
۔ فلنگ میں ابلے ہوئے انڈے بھی باریک کاٹ کر شامل کرسکتے ہیں۔۔کھلے تیل میں درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک تلیں اور ٹشوپیپر پر نکال لیں۔
یہی فلنگ بازار سے ملنے والی رول کی پٹیوں میں بھی بھر کر رول بنا سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...