گرمیوں کے لئے مزیدار اور مختلف رائتے

1,203

گرمیاں آتے ہی غذا میں تبدیلی کرنا انتہائی ضروری ہو جاتا ہے ۔لیکن کچھ ایسی غذائیں ہوتی ہیں جو ہر موسم میں دسترخوان کی زینت بنتی ہیں ان غذاؤں میں رائتہ سہر فہرست ہے ۔
رائتے کا بنیادی جز دہی ہوتا ہے لیکن ہر گھر میں مختلف سبزیاں اور اجزاء شامل کر کے طرح طرح کے رائتے بنائے جاتے ہیں ۔

لوکی اور کدو کا رائتہ

اجزاء ۔

دہی ۔ایک کپ، کدوکش لوکی اور کدو ۔ آدھا آدھا کپ ، نمک۔حسب ذائقہ ، ہری مرچ۔چار عدد ، ہرا دھنیا اور پودینہ۔آدھا آدھا کپ ، لہسن ۔ایک جوا ، زیرہ۔آدھا چائے کا چمچ ، ثابت مرچ۔چار عدد، تیل۔چار کھانے کے چمچ

ترکیب

ہرا دھنیا ،پودینہ ،ہری مرچ اور لہسن کے جوے کو پاریک گرائنڈ کرکے چٹنی بنا لیں ،اب دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں کدوکش لوکی اور کدو ،نمک اور چٹنی ڈال کر اچھی طرح کانٹے کی مدد سے مکس کر لیں ،
رائتہ کا بگھار تیار کرنے کے لئے تیل میں ثابت لال مرچ اور زیرہ ڈال کر کڑ کڑائیں اور رائتہ پر ڈال دیں ۔ گرمیوں کی دوپہر میں اس رائتہ کو روٹی یا زیرہ والے چاول کے ساتھ نوش فرمائیں

جھٹ پٹ ، مصالحہ دار رائتہ

اجزاء

دہی۔دوکپ، پیاز،ایک چھوٹی ، ٹماٹر۔ایک عدد، لہسن ادرک کاپیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ ، بند گوبھی ۔ آدھا کپ ، ہرا دھنیا پودینہ ۔آدھی آدھی گٹھی ، نمک ۔حسب ذائقہ ، بھنا کٹا زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ ، سرخ مرچ پاؤڈر ۔ایک کھانے کا چمچ ، سفید کولڈ ڈرنک ۔چار کھانے کے چمچ ، پانی ۔ایک چوتھائی کپ

ترکیب

تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ،اس رائتے کو آلو کی تہاری ،بریانی یا کھچڑی کے ساتھ پیش کریں ۔

بینگن اور بھنڈی کا رائتہ

اجزاء

بینگن ۔ایک عدد، بھنڈی ۔آدھا پاؤ ، پیاز پسی ہوئی ۔ایک عدد، زیرہ ۔ایک کھانے کا چمچ ، ہلدی۔ایک چائے کا چمچ ، لال مرچ پاؤڈر ۔ایک کھانے کا چمچ ، دھنیا پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ ، تیل ۔آدھا کپ ، دہی ۔دو کپ ، چاٹ مصالحہ ۔آدھا چائے کا چمچ ، نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب

بینگن کو دھو کو چھوٹے کیوب میں کاٹ لیں ،بھنڈی کو دھو کر اس طرح کاٹیں کہ ایک بھنڈی کے تین ٹکڑے ہوں ۔ تیل گرم کر کے زیرہ کڑکڑائیں اس میں پسی پیاز ،ہلدی،لال مرچ۔نمک اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر مصالحہ بھون لیں اس میں بینگن اور بھنڈی ڈال کر ہلکی آنچ پرڈھکن سے کور کر دیں تاکہ سبزیاں گل جائیں ۔ جب سبزیاں گل جائیں تو اوپرسے پھینٹا ہوا دہی اور چاٹ مصالحہ ڈال دیں ، بھنڈی اور بینگن کا مزیدار رائتہ تیار ہے ۔اس رائتہ کو چپاتی کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔

ہرا بھر رائتہ

اجزاء

کھیرا کیوب میں کٹا ہوا ۔ایک عدد، ہری پیاز کے پتے پاریک کٹے ہوئے ۔ ایک عدد، پالک کے پتے کٹے اور ابلے ہوئے ۔آدھا کپ، پودینہ ،ہرا دھنیا ۔آدھی آدھی گٹھی ،
ہری مرچ بڑی والی ۔ تین عدد، نمک حسب ذائقہ ، دہی ۔ایک کپ ، زیرہ ۔ایک کھانے کا چمچ ، مٹر کے دانے ابلے ہوئے ۔ایک کپ ، بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ۔ آدھا کپ

ترکیب

ہرا دھنیا ،پودینہ اور ہر مرچ کو ملاکرچٹنی بنا لیں ،اب پھینٹے ہوئے دہی میں تیار چٹنی ،کھیرا ،مٹر کے دانے ،ہری پیاز گوبھی اور پالک ،نمک اور ز یرہ ڈا ل کر مکس کر لیں ۔

آلو کا رائتہ

اجزاء

آلو ابلے اور کچلے ہوئے ۔دو عدد ، پیاز باریک کٹی ہوئی ۔ایک عدد، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ۔آدھا کپ ، دہی ۔دیڑھ کپ، نمک ۔حسب ذائقہ ، گرم مصالحہ پاؤڈر ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ ، کلونجی ،رائی۔ایک ایک چٹکی ، کڑی پتے ۔ ایک ڈنڈی ، زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ ، تیل ۔تین کھانے کے چمچ ۔

ترکیب

دہی پھینٹ کر اس میں آلو ، پیاز ،ہرا دھنیا ،نمک ،گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ بگھار تیار کرنے کے لئے ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتا ڈال کر کڑ کڑا لیں اب آخر میں زیرہ ،کلونجی اور رائی دانہ ڈ ال کر چولھا بند کر دیں اور دہی کے مکسچر پر بگھار لگا دیں ۔مزیدار آلو کا رائتہ تیار ہے ۔اسے تندور کی روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...