عیدکی مزیدارو منفرد ڈشیں

691

اس عید پر آپ روایتی کھانوں کو نئے انداز سے بنا کر اپنے گھر والوں اور مہمانوں کو محظوظ کر سکتی ہیں اور وقت بچانے کے لئے ضروری مصالحے ابھی سے پیس کر رکھ سکتی ہیں جس سے نہ صرف آپ آنے والے مہمانوں کو زیادہ وقت دے سکیں گی بلکہ خود کو تروتازہ بھی محسوس کریں گی ۔

کوشش کریں کہ جو بھی کھانا بنائیں اس کی تھوڑی تیاری پہلے سے کر لیں تاکہ کام کرنا آسان ہو جائے ۔عید کے تینوں دنوں کے لئے آپ پہلے سے مینیو پلاننگ کر یں جس میں ہر فرد کی پسند کا خیال کریں ۔

میٹھے پکوان

اس عید سویوں کو نئے انداز سے بنائیں۔شیر خرمہ کی جگہ آپ سویوں کا زردہ یاسویوں کی کھیر بنا سکتی ہیں بنا لیں ۔

۱۔۔سویوں کی بائٹ سائز بالز

1
ایک کپ سویاں دو چمچ مکھن میں گولڈن فرائی کر لیں اور اس میں بادام ،پستے اور الائچی کا پاؤڈر ڈال دیں اب ایک ٹن کنڈینسڈ ملک اور زرا سا پیلا رنگ ڈال دیں اور ایک چمچ کارن فلاور دو چمچ پانی میں گھول کر ڈال دیں ۔ اس دوران چولھے کی آنچ آہستہ رکھیں ۔ٹھنڈا ہونے پر چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں اور ہر بالز کے اوپر تھوڑا سا کھویا اور بادام چھڑک دیں ۔ مزیدار سویوں کی بالز تیار ہیں ۔

۲۔۔چوکو اینڈ موکا ڈیلائٹ

5
ایک کلو دودھ میں آدھا کپ سے پون کپ چینی ڈال دیں اور ابال آنے تک پکا لیں ۔اب دوسری طرف تین چمچے کارن فلار،کوارٹر چمچہ کافی پاؤڈر راور چار چمچے کوکو پاؤڈر کو آدھا کپ ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں اور چھان کر اور ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر پکا لیں اس دوران چمچہ ہلاتے رہیں ۔اس کسٹرٖڈ کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔
دوسری طرف ایک چمچ کافی کو آدھا کپ دودھ میں پکا لیں اور ٹھنڈا کر لیں اور ایک پیکٹ کینڈی بسکٹس کو ایک ایک کر کے اس کافی میں بھگو کر رکھتے جائیں ۔
اب ایک شیشے کی ٹرے میں تمام بسکٹس بچھائیں اور اس پر تیار کسٹرڈ کی تہہ لگائیں اب سب سے اوپر فریش کریم کافی اور کوکنگ چاکلیٹ سے گارنش کریں اور دو سے تین گھنٹے فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں ۔ یہ میٹھا جتنا ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی اچھا لگے گا ۔

۳۔ کھجور کی ٹافی

4
ایک کپ نرم کھجور لیں اور اس کی گٹلی نکال دیں ،ایک کپ میری بسکٹس کا چورا ۔دارچینی کا پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ اور کو کو پاؤڈر دو چمچ ۔ان تمام اشیاء کو ایک چمچ گرم مکھن میں ڈال کر اس طرح مکس کریں کہ کھجور اور تمام اشیاء یکجان ہو جائیں اب اس مکسچر کو رول کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے فریزر میں رکھ دیں اور جب جم جائے تو ٹافی کے سائز میں کاٹ لیں اور آخر میں ناریل کے برادے میں رول کرتے جائیں اور بٹر پیپر میں لپیٹ دیں۔

چٹپٹے پکوان

میٹھی عید پر یوں تو میٹھے پکوان پر زیادہ زور ہوتا ہے لیکن آپ بہت سے ایسے کھانے بنا کر فریج میں رکس سکتی ہیں جو بن بتائے آنے والے مہمانوں کی تواضع کرنے میں بہت کام آ سکتے ہیں ۔

۱۔چکن اسٹکس

3
آدھا کلو چکن کے قیمے میں (ایک تلی اور پسی ہوئی پیاز ،ایک کچا انڈا ،چار ہری مرچ کا پیسٹ دو چمچ ،آدھی گٹھی ہر داھنیا ، نمک کالی مرچ آدھا چمچ ،ایک چمچ بھنا ہو بیسن اور ایک چمچ لہسن ادرک کا پیٹ ) ملا لیں شاشلک اسٹکس پر یہ مکسچر لگالیں اور فریز کر لیں جب مہمان آئیں بس دو چمچ تیل میں فرائی کر لیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔

۲۔ ہری مرچوں کا سالن

2
(ثابت دھنیا دو چمچ ،زیرہ دو چمچ ،خشخاش ایک کھانے کا چمچ ، کھوپرا ایک چھوٹااٹکڑا ،سفید تل دو کھانے کے چمچ ،مونگ پھلی دس دانے ) یہ مصالحہ ہلکا سا بھون کر پیس کر ڈبے میں بند کر کے رکھ لیں اور جس طرح ہم لہسن ادرک پیستے ہیں اسی طرح پیاز پیس کر چھوٹے چھوٹے پورشن بنا کر رکھ لیں ۔
اب ایک کپ تیل میں آدھا کلو ہری مرچ ڈال کر تل کر نکا ل لیں اور اسی تیل میں کڑی پتے ،تھوڑا سا زیرہ ، پانچ عدد ثابت لال مرچ ڈال دیں اور ایک پسی ہوئی پیاز ڈال دیں اب اس میں آدھا چمچ ہلدی نمک ،لہسن ادرک اور بھنا اور پسا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور مصالحہ بھون کر ہری مرچیں اور آدھا کپ یملی کا گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں یہ سالن تین سے چار ہفتے فریج میں رہے سکتا ہے اس سالن کو آپ سائڈ ڈش کے طور پر عید پر سروکر سکتے ہیں ۔

۳۔ کھڑے مصالحے کا قیمہ

6
آدھا کلو ہاتھ کا کٹا قیمہ میں تین باریک کٹی پیاز ،لہسن ادرک کا پیسٹ ،آدھا کپ دہی ،ثابت گرم مصالحہ ( لونگ ،کالی مرچ ،زیرہ ، بڑی الائچی ،دار چینی ) ایک ٹماٹر ،چار پانچ ہری مرچیں ملا لیں اب اس قیمہ کو آپ فریز کر سکتی ہیں جب دعوت ہو تو بس آپ نے قیمہ کو آدھا کپ تیل میں ڈال دیا اور درمیانی آنچ پر مکنے کے لئے چھوڑ دیا ۔جب قیمہ اپنے ہی پانی میں گل جائے تو بس بھون کر اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...