چکن ساتے کے ساتھ پی نٹ ساس

276

ترکیب

چکن کے ٹکڑے کر لیں ۔ آمیزے بنانے کے لیے دو چائے کے چمچ لال مرچ پاؤڈر پیالے میں ڈالیں اور باقی دیگر اجزاء بھی ملا کر دو گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں ۔ چکن پکانے سے قبل ساتے کی لکڑیوں کو تیس منٹ کے لیے پانی میں چھوڑ دیں ۔ اس دوران مونگ پھلی کی چٹنی تیار کر لیں ۔ اس کے لیے لہسن ، پیاز، سرخ مر چ پاؤڈر، ثابت کٹی مرچ اور باریک کٹی مرچ بلینڈکر کے پیسٹ بنا لیں ۔ پین کو گرم کر لیں اور پیسٹ کو ڈال کر ہلکی آنچ پر تین منٹ پکائیں۔ اس میں ناریل کا پانی ، مونگ پھلی پیسٹ ، براؤن شوگر اور حسب ذائقہ ڈال کر دو منٹ کے لیے گرم کر لیں ۔ پھر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ دم کی ٹرے یا فرائنگ پین کو پہلے سے گرم کرکے چکن کو گرل لگائیں یا تل لیں ۔ اس دوران ادھر ادھر پلٹتے رہیں ۔ چکن کو پلیٹر میں نکال کر اس پر مونگ پھلی کی چٹنی ڈال دیں یا ایک طرف لگا دیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...