چکن کڑاہی

ٹیم ایچ ٹی وی May 05 2017
chicken karhai recipe

اجزاء

  • تیل 2 کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
  • ہڈی والی مرغی 1/2 کلو
  • نمک 1/2 چائے کی چمچی
  • ٹماٹر 2 چھیل کے چاپ کریں
  • ہری مرچیں 3 سے 4 باریک کٹی ہوئی
  • کالی مرچ پسی ہوئی 1/2 چائے کی چمچی
  • ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے

چکن کڑاہی پاکستان کی ایک مشہور ڈش ہے جو کہ ہوٹلوں وغیرہ میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے ۔ گھر میں ہوٹل جیسی مزیدار کڑاہی بنانے کے لیے یہ ترکیب آزمائیں۔ ہم آپ کو چکن کڑاہی کی ایسی ترکیب بتائیں گے کہ آپ باہر کی کڑاہی بھول جائیں گے ۔

ترکیب

ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا چلائیں ۔
مرغی ڈال کر تھوڑی آنچ تیز کردیں ۔
مرغی کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو نمک اور ٹماٹر شامل کردیں ۔
مرغی گلنے اور ٹماٹر نرم ہونے تک ڈھک کر پکائیں ۔
پھر تھوڑا سا پانی پسی کالی مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر چولہے سے اتار لیں ۔
ہرے دھنیے سے سجائیں ۔

Image Credits: paka dey

Summary
Article Name
چکن کڑاہی - ایچ ٹی وی اردو
Description
چکن کڑاہی پاکستان کی ایک مشہور ڈش ہے جو کہ ہوٹلوں وغیرہ میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے ۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔