پکوان

چکن جلفریزی


INGREDIENTS

  • چکن بون لیس آدھا کلو
  • لہسن ادرک پیسٹ ۱ ٹی اسپون
  • نمک ۱ ٹی اسپون
  • پسی ہوئی لال مرچ ۱ ٹی اسپون
  • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا ٹی اسپون
  • چلی ساس ۲ ٹیبل اسپون (برابر کرکے)
  • ٹماٹو کیچپ ۳۔۲ ٹیبل اسپون(بھر کے)
  • ٹماٹر ۳ چھوٹے
  • شملہ مرچ ۱ بڑی
  • پیاز ۱ بڑی
  • ہری مرچ ۴۔
  • ۳
  • ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا
  • انڈے ۲ عدد

تیاری:

۔ انڈے پھینٹ کر ایک چٹکی نمک اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں۔فرائینگ پین میں آدھا چمچ تیل ڈالکر انڈے کو پھیلا کر روٹی کی طرح تل لیں اور رول کرکے اس کی باریک اسٹرپس کاٹ لیں۔
۔چکن کو کیوبس میں کاٹ لیں۔
۔پیاز کے بڑے بڑے ٹکڑے کاٹ کر تہیں الگ کر لیں اور چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۔شملہ مرچ بھی کیوبس میں کاٹ لیں۔
۔ہری مرچ میں درمیان سے چیرا لگالیں۔
۔ٹماٹر بھی کیوبس کی شکل میں کاٹ لیں۔

ترکیب:

۔چکن کو میرینیٹ کرنے کے لئے اس میں ا درک لہسن پیسٹ،پسی مرچ، نمک ،پسی ہوئی کالی مرچ،چلی ساس اور ٹماٹو کیچپ ڈالکر اچھی طرح مکس کریں اور۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
۔ایک سوس پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے ٹماٹر ڈال کر بھونیں جب ٹماٹر نرم ہو جائیں اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالکر ہلکی سے درمیانی آنچ پر ڈھک کر۱۰ سے ۱۲منٹ کے لئے پکنے رکھ دیں۔
۔۱۰ منٹ بعد جب چکن گل جائے تو اس میں پیاز ،شملہ مرچ اور ہری مرچ ڈالکر مزید ۳ سے ۴ منٹ کے لئے پکائیں ۔اس کے بعد چولہا بند کر دیں۔
۔ڈش میں نکال کر ہرے دھنئے اور انڈے کی اسٹرپس سے گارنش کرکے پیش کریں۔

Image Credits: google

Summary
Article Name
چکن جلفریزی - ایچ ٹی وی اردو
Description
۱۰ منٹ بعد جب چکن گل جائے تو اس میں پیاز ،شملہ مرچ اور ہری مرچ ڈالکر مزید ۳ سے ۴ منٹ کے لئے پکائیں ۔اس کے بعد چولہا بند کر دیں۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔