چٹ پٹی لو فیٹ ڈرم اسٹکس

654

ترکیب

چکن ڈرم اسٹکس کو چھری کی مدد سے کٹ لگا لیں۔
ایک پیالے میں نمک، چلی ساس، سویا ساس، زیرہ، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ، چائنیز نمک، لہسن ادرک پیسٹ اور چکن شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ تیل شامل کرکے رات بھر کے لئے میری نیٹ کے لئے رکھ دیں۔
ایک پین میں چکن ڈال کر ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
چکن میں کچھ دیر کے بعد تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے رہیں تاکہ مصالحہ خشک نہ ہوجائے۔
پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھانپ کر پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔
جب چکن گل جائے تو سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
ہرے دھنیے، ہری مرچ، لیموں اور ٹماٹر سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...