پکوان

بتھوے کی روٹی

INGREDIENTS

  • بتھوے کے پتے ۲۵۰ گرام
  • آٹا ۲ کپ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • اجوائن چوتھائی چائے کا چمچ
  • ۴ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
  • تیل تلنے کے لیے

ترکیب:

۔ بتھوے کے پتے لے کر اچھی طرح دھولیں۔
۔ ایک برتن میں ڈالکر چولہے پر رکھ کر پانچ منٹ تک پکائیں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔
۔ پتے پانی چھوڑ کر بجھ جائیں گے اور مقدار میں کم لگنے لگیں گے تو چولہا بند کردیں۔
۔ آٹا لیکر اس میں اجوائن ، ہری مرچ ، نمک ، بتھوے کے پتے اور ان سے نکلا ہو ارس ملا لیں ۔
۔ سب چیزوں کو اچھی طرح ملا کر تھوڑے پانی سے گوندھ لیں ۔
۔ آٹے میں سے روٹی کا پیڑا بنا کر روٹی کی طرح پتلا بیل لیں ۔
۔ توا گرم کر کے روٹی اس پر ڈالدیں ۔ پلٹ کر ہلکا سا سینک کر تیل ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں دونوں طرف سے اچھی طرح سینک لیں ۔
۔ رائتہ ، اچار ، چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

Image Credits: google

Summary
Article Name
بتھوے کی روٹی - ایچ ٹی وی اردو
Description
بتھوے کے پتے لے کر اچھی طرح دھولیں۔
Author
Publisher Name
team htv
1
ٹیم ایچ ٹی وی

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔