بیکڈ دہی بڑے

697

ترکیب

سب سے پہلے بلینڈر میں تھوڑا سا پانی اور ماش کی دال ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اس میں بیکنگ پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے ایک بار پھر آدھے منٹ کے لئے بلینڈ کرلیں۔
پھر اس میں نمک اور ایک چائے کا چمچ ہری مرچ ڈال کر پھر بلینڈ کرلیں۔
اب بیکنگ ٹرے کو زیتون کے تیل سے گریس کرکے بلینڈ کئے ہوئے مکسچر کو بیکنگ ٹرے میں نکال کر بیک کرلیں۔
ایک پیالے میں دہی کو پانچ کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ پھینٹ لیں۔
پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہری مرچ، زیرہ اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
بڑوں کو اوون سے نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ان پر دہی مکسچر ڈال کر چاٹ مصالحہ اور باقی آدھا چائے کا چمچ ہری مرچیں چھڑکیں۔

پریزینٹیشن:

پودینے کے پتے اور ثابت لال مرچ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...