سنگا پوریئن رائس

8

شاید آپ کو سن کر حیرت ہو یہ ڈش اصل میں پاکستان کی ایجاد کردہ ہے جس کا سنگاپور سے کوئی تعلق نہیں ۔ سنگاپوریئن رائس میں سب سے پہلے چاول کی تہہ، پھر چائنیز اسٹائل کی گریوی اور پھر مائیونیز کے ساس کی تہہ بچھائی جاتی ہے ۔ اوپر سے ابلے ہوئے نوڈلز اور ہری پیاز سے سجایا جاتا ہے ۔ فرائڈ چلی اور گارلک ڈال کر اسے اسپائسی بنایا جا سکتا ہے ۔

اجزا

چکن مکسچر کے لیے
تیل 3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
بون لیس چکن 1/2کلو کیبز میں کٹی ہوئی
پیاز 1عدد چاپ
گاجر 2عدد سلائسڈ
شملہ مرچ 2عدد، سلائسڈ
گوبھی 1کپ کدو کش
سرکہ 1کھانے کا چمچ
سویا ساس 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1/2چائے کا چمچ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
کارن فلاور پانی میں گھول لیں (آپشنل)

ساس کے لیے

مائیونیز 1/2کپ
لال مرچ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
نمک 1/2چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ 1/2چائے کا چمچ
سرکہ 2کھانے کے چمچ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
چینی 1 چائے کا چمچ

تہہ بچھانے کے لیے
چاول 1/2کلو، ابلے ہوئے
اسپیگٹی 1کپ ابلے ہوئے
ہری پیاز
ہری مچیں سلائسڈ،تلی ہوئی
لہسن سلائسڈ، تلا ہوا
ادرک سائسڈ، تلا ہوا

ترکیب

چکن کے لیے

فرائنگ پین یا کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن ڈالیں ۔ تیس سیکنڈ تک پکائیں اور چکن شامل کریں۔
چکن درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک کہ وہ گلابی سے سفید نہ ہوجائے۔
سویا ساس، سرکہ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، کُٹی لال مرچ، کالی مچ، کیچپ اور 1/2کپ پانی ڈالیں۔
5منٹ تک پکائیں جب تک مکسچر میں ابال نہ آجائے اور چکن اچھی طرح پک نہ جائے ۔اگر گاڑھی گریوی پسند ہے تو پانی میں تھوڑا سا کارن فلور گھول کر ڈال دیں ۔ ایک طرف رکھ دیں ۔

ساس کے لیے

ایک چھوٹے پیالے میں مائیونیز، لال مرچ پاؤڈر، نمک، کُٹی لال مرچ، سرکہ، کیچپ اور چینی ڈالیں ۔
مکس کریں۔ ایک طرف رکھ دیں ۔

تہہ لگانے کے لیے

1/2کلو چاول ابالیں ۔ ایک طرف رکھ دیں ۔
ایک بڑی ڈش میں چاول کی تہہ بچھائیں ۔ اوپر سے چکن،پھر نوڈلز اور ساس ڈالیں۔
تلے ہوئے ادرک لہسن کے جوے، ہری مرچیں اور ہری پیاز سے سجائیں ۔

نوٹ: سنگاپوریئن رائس کے اوپر ڈالنے کے لیے آپ مختلف چیزوں کا استعمال کر سکتی ہیں ۔ جیسے کہ ہری پیاز، فرائڈ ادرک، لہسن، فرائڈ مرچیں اور فرائڈ کرنچی نوڈلز بھی۔

سنگاپوریئن رائس کے اجزا پہلے سے تیار کرکے رکھے جاسکتے ہیں ۔ بس مہمانوں کے آنے سے تھوڑی دیر پہلے چاول ، چکن اور نوڈلز اوون یا مائیکرویو میں گرم کرکے تہہ بچھادیں اوپر سے ساس اور دیگر ٹاپنگس ڈال کر گرما گرم پیش کریں ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type