رشیئن سلاد

19

رشیئن سلاد دنیا بھر میں کافی مقبول ہے جسے مختلف پھلوں، سبزیوں اور کریمی مایونیز کی ڈریسنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔ گرمیوں کے دنوں میں ٹھنڈی ٹھنڈی رشیئن سلاد بے حد مزیدار لگتی ہے ۔ اس ترکیب میں سبزیوں اور پھل کا استعمال کیا گیا ہے البتہ آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں انڈے اور چکن وغیرہ بھی ڈال سکتی ہیں ۔

ترکیب

نمک کے پانی میں آلو ابالیں ۔ جب ابل جائے تو چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
مٹر کو نرم ہونے تک ابالیں ۔
1/2کپ میکرونی پیکٹ پہ دی گئی ترکیب کے مطابق ابال لیں ۔ ٹھنڈا کرکے ایک طرف رکھ دیں ۔
ساتھ ہی ڈریسنگ تیار کر لیں ۔ مائیونیز، کریم ، نمک، کالی مرچ، چینی اور لیمبو کا عرق ایک پیالے میں ڈالیں ۔ اچھی طرح چمچے سے مکس کریں اور رکھ دیں ۔
ایک بڑے پیالے میں گاجر، سیب، میکرونی، انناس اور آلو ڈالیں۔
چمچے سے چلائیں اور ڈریسنگ ڈالیں۔
اچھی طرح مکس کریں اور فرج میں کم از کم ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
ٹھنڈا ٹھنڈا سلاد پیش کریں ۔

نوٹ: سلاد کے اجزا تبدیل بھی کیئے جاسکتے ہیں ۔ آپ سلاد میں ابلی چکن کے کیوبز، چاپ انڈے، کین والے پھل (انناس کے علاوہ) اور چھولے بھی ڈال سکتی ہیں ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type