قیمے کے سموسے

39

سموسے پاکستان کے سب ہی گھروں میں شام کی چائے کے ساتھ بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ قیمے کے سموسوں کو اکثر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ان سموسو ں میں قیمے کے ساتھ ہری مرچیں بھی ڈالی جاتی ہیں۔ سموسے میں فلنگ ڈالنے کے بعد اسے گولڈن اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔

اجزا

تیل 2کھانے کے چمچ
ثابت گرم مصالحہ حسبِ ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پیاز 1کٹی ہوئی
قیمہ(بیف یا چکن( 250گرام
لال مرچ 1/4چائے کی چمچی
نمک حسبِ ذائقہ
ہری مرچیں 2عدد کٹی ہوئی
ہرا دھنیا 4کھانے کے چمچ کٹا ہوا
کْٹی لال مرچ 1/4چائے کی چمچی
میدہ 2۔3کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
سموسہ پٹی
تیل تلنے کے لئے

ترکیب

تیل گرم کریں۔ گرم مصالحہ ڈالیں۔ ادرک لہسن پیسٹ ڈالیں۔ ایک منٹ تک بھونیں پھر پیاز شامل کرلیں۔
جب پیاز کا رنگ ہلکا ہونے لگے تو قیمہ ڈال کر 15سے 20منٹ تک پکائیں۔
لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔ قیمہ گل جانے تک پکائیں۔
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈالیں۔ اس کے بعد کْٹی لال مرچ شامل کریں۔ ایک منٹ تک پکائیں پھر چولھے سے اتار لیں۔ مکسچر ٹھنڈا ہونے دیں۔
ایک پیالے میں میدہ مکس کریں پانی ڈالیں اور سموسے چپکانے کے لئے پیسٹ بنالیں۔
پٹی کو سموسے کی شکل میں موڑیں ایک چائے کی چمچی فلنگ سموسے میں بھریں اورمیدے کے پیسٹ سے کونے چپکادیں۔
تیل گرم کریں اور سموسے گولڈن اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
سموسوں کو فریز کرکے بھی رکھا جا سکتا ہے۔ فروزن سموسوں کو 3مہینوں تک اسٹور کیا جا سکتا ہے

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type