ناچوز

29

ناچوز میکسکن اسنیک ہے جو ٹورٹیلا چپس ،سالسہ ،قیمہ مصالحہ اور ساور کریم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔یہ ڈش نہ صرف میکسکو میں بلکہ پاکستان کے ریسٹورنٹ میں بھی شوق سے کھائی جاتی ہے۔

قیمہ مصالحہ کے اجزاء

زیتون کا تیل ۔ایک کھانے کا چمچ
چھوٹی پیاز ۔ایک عدد (باریک اور چوکور کٹی ہوئی )
گائے کا قیمہ ۔دو سو گرام
دھنیا پائوڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
قیمہ مصالحہ بنانے کی ترکیب
۱۔ایک فرائنگ پین میں زیتون کا تیل گرم کریں
۲۔تیل میں پیاز کو اتنا پکائیں کہ وہ نرم ہو جائے اب اس میں گائے کا قیمہ شامل کر دیں
۳۔قیمہ کو دو سے تین منٹ تک پکانے کے بعد اس میں دھنیا پائوڈر ،پسی ہوئی لال مرچ اور نمک ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمہ گل جائے ،قیمہ کو گلانے کے لئے پانی بھی شامل کیا جا سکتا ہے ،آخر میں قیمہ کو بھون کر ٹھنڈا کر لیں ۔

سالسہ کے اجزاء

ٹماٹر ۔تین عدد
پیاز ۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی )
ہری مرچ ۔دو عدد
ہرا دھنیا ۔ایک کپ
لیموں کا عرق۔ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک سوس۔دو کھانے کے چمچ

سالسہ بنانے کی ترکیب

ایک بلینڈر میں ٹماٹر ،پیاز،ہری مرچ،ہرا دھنیا ، لیموں کا عرقاور چلی گارلک سوس ڈال کر بلینڈ کر لیں ،چٹنی کی طرح باریک مت پیسیں بلکہ ہلکا دانہ دار رہنے دیں آخر میں حسب ذائقہ نمک اور مرچ شامل کر لیں
ساور کریم کے اجزاء
کریم ۔دو سو ملی لیٹر
لیموں کا عرق۔ایک چائے کا چمچ

ساور کریم بنانے کی ترکیب

کریم میں لیموں کا عرق شامل کر کے دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ،ساور کریم تیار ہے ۔
ناچوز سرو کر نے کے لئے ۔
ٹورٹیلا چپس ۔حسب ضرورت
چیز ۔ایک سو پچاس گرام

ناچوز پیش کرنے کا طریقہ

۱۔ایک اوون پروف ڈش میں ٹورٹیلا چپس پھیلا دیں
۲۔ ٹورٹیلا چپس کی تہہ پر قیمہ مصالحہ بچھا دیں
۳۔قیمہ کی تہہ پر سالسہ ،ساور کریم اور آخر میں چیز کی تہہ لگائیں ۔اس عمل کو دوبارہ دہرائیں (چیز کی تہہ پر ٹورٹیلا چپس ،قیمہ مصالحہ ،ساور کریم اور آخر میں چیز کی تہہ لگا ئیں )
۴۔ اب پہلے سے گرم اوون میں ڈش کو دس منٹ کے لئے ۱۸۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں یہاں تک کہ چیز پگھل جائے ۔
۵۔ ناچوز تیار ہے ۔گرم گرم پیش کریں

loading...
تبصرے
Loading...