توے پہ بنا نان پیزا

12

کیا کوئی ایسی ڈش کھانی ہے جو 30 منٹ میں تیار ہو جائے؟ یہ جھٹ پٹ نان پیزا بنا کر دیکھیں جوکہ تندوری روٹی پر بنتا ہے ۔ بس اپنا توا نکالیں اور روٹی پر من پسند اجزا ڈال دیں ۔ آپ چکن تکہ پیزا یا سبزی والا پیزا بھی بنا سکتی ہیں اور اپنی مرضی یا گھر میں موجود کوئی بھی من پسند اجزا شامل کر سکتی ہیں ۔ یہ آپ کے سب ہی گھر والوں کو بے حد پسند آئے گا ، خصوصاً بچوں کو۔

چکن تکہ نان پیزا

اجزا

تیل 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
پیاز1 سلائسڈ
بون لیس چکن 100گرام سلائسڈ
چکن تکہ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
نان 2 (بازار سے خریدیں یا گھر میں بنا لیں )
کیچپ 4 کھانے کے چمچ
چیز 4کھانے کے چمچ

ترکیب

پین میں تیل گرم کریں ۔
ادرک لہسن کا یسٹ ڈال کر 30 سیکنڈ کے لیے بھونیں ۔
پیاز ڈالیں بون لیس چکن شامل کریں ۔
پھر چکن تکہ مصالحہ ڈال کر مرغی نرم ہوجانے تک پکائیں ۔
چکن مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں ۔
پین صاف کریں ۔
اسی پین میں نان رکھیں ۔
اوپر سے 2کھانے کے چمچ کیچپ ڈالیں ۔ پھر مرغی کا آدھا مکسچر ڈال کر اوپر سے چیز ڈال دیں ۔
ڈھکن ڈھک دیں ۔ ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک نان کا نیچے والا حصہ کرسپی اور چیز پگھل نہ جائے ۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ نان جلنے نہ پائے ۔

سبزیوں کا نان پیزا

اجزا

تیل 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1چائے کا چمچ
مشروم 500 گرام سلائسڈ
شملہ مرچ 1سلائسڈ
ٹماٹر 1سلائسڈ
نمک 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ حسب ذائقہ
لال مرچ کُٹی ہوئی1/2 چائے کا چمچ
نان 2 (بازاز سے خرید لیں یا گھر میں پکا لیں )
کیچپ 2 کھانے کے چمچ
چیز 4کھانے کے چمچ

ترکیب

تیل گرم کریں
ادرک لہسن پیسٹ ڈالیں۔ 30 سیکنڈ بھونیں
مشروم، شمل مرچ اور ٹماٹر ڈالیں ۔
نمک، کالی مرچ، لال مرچ شامل کریں ۔ 1 سے2منٹ پکائیں جب تک سبزیاں نرم نہ ہو جائیں ۔ زیادہ نہیں پکانی ہیں ورنہ سبزیاں گُھل جائیں گی ۔
سبزیون کے مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں ۔
فرائنگ پین صاف کریں ۔
اسی پین میں نان رکھ دیں ۔
اوپر سے کیچپ، پھر سبزیاں ڈالیں۔
چیز ڈال کر ڈھک دیں ۔ ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک روٹی نیچے سے کرسپی اور چیز پگھل نہ جائے۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ نان جلنے نہ پائے ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type