موزیریلا اسٹکس اور میرینارا سوس

72

موزیریلا اسٹکس بنانے کے لئے موزیریلا چیز سلائس کو میدہ ،انڈے اور بریڈ کرمبز میں کوٹ کیا جاتا ہے اور ڈیپ فرائی کی جاتا ہے ڈیپ فرائی کرنے سے چیز باہر سے کرسپی اور اندر سے نرم اور مزیدار ہو جاتی ہے
ان اسٹکس کو میرینارا سوس کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جو اٹالین جڑی بوٹیوں اور تازے ٹماٹروں کے ساتھ بنائی جاتی ہے

موزیریلا اسٹکس کے اجزاء

موزیریلا چیز (باریک سلائس میں کٹی ہوئی )۔ دو سو گرام
میدہ۔ ایک کپ
انڈے ۔ دو عدد
بریڈ کرمبز ۔ دو کپ
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
سرخ ممرچ پسی ہوئی ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل ۔ تلنے کے لئے

موزیریلا اسٹکس بنانے کی ترکیب

۱۔ ایک کھلے پیالے میں بریڈ کرمبز ڈال کر اس میں نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
۲۔ ایک علیحدہ پیالے میںانڈے پھینٹ لیں ۔ دوسرے پیالے میں میدہ چھان لیں
۳۔ موزیریلا چیز کو( فنگر چپس سے تھوڑے موٹے سلائس کاٹ لیں )
۳۔ ایک ایک موزیریلا چیز سلائس کو سب سے پہلے میدے میں کوٹ کریں پھر انڈوں میں اور آخر میں بریڈ کرمبز میںکوٹ کریںاسی طرح دوبارہ ہر چیز سلائس کو انڈہ ،میدہ اور بریڈ کرمبز میں ڈبل کوٹ کر کے رکھ لیں
۴۔تمام چیز سلائس کو ڈبل کوٹننگ کرنے کے بعد آدھے گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں
۵۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور موزیریلا اسٹکس کو گولڈن کلر آنے تک درمیانی آنچ پر فرائی کریں یہاں تک کہ موزیریلا اسٹکس کرسپی فرائی ہو جائیں ۔

میریناراسوس کے اجزاء

ٹماٹر۔ درمیانے سائز کے پانچ عدد
تیل۔ دو کھانے کے چمچ
پیاز ۔ باریک کٹی ہوئی ایک عدد
لہسن کے جوے ۔ باریک کٹے ہوئے دو عدد
سمندری نمک ۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچ
اٹالین جڑی بوٹیاں مکس ( تھائم ،روز میری، پارسلے ، اوریگانو )۔ ایک چائے کا چمچ
تیز پتا ۔ ایک عدد

میرینارا سوس بنانے کی ترکیب

۱۔ ایک پتیلی میں آدھا کپ پانی گرم کریں یہاں تک کہ اس میں ابال آجائے ۔اب ٹماٹروں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ابلتے پانی میں ایک منٹ کے لئے ڈال دیں ۔
۲۔ ایک منٹ تک ٹماٹر پکانے کے بعد انھیں ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں (کسی بھی سبزی کو تھوڑی دیر پکا کر فوری طور پر ٹھنڈے پانی میں ڈالنے سے اس کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اس عمل کو بلانچنگ کہتے ہیں )
؎۳۔ اب ٹماٹروں کا چھلکا اتار کر انھیں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
۴۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ پیاز کا رنگ تبدیل ہو جائے اور وہ نرم ہو جائے اب اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں ساتھ میں نمک ،کالی مرچ اور اٹالین جڑی بوٹیاں ڈال کر چمچہ چلائیں
۵۔ جب مصالحے فرائی ہو جائیں تو اس میں ٹماٹروں کے ٹکڑے اور تیز پتا ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر نرم ہو کر پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں ،مزیدار میرینارا سوس تیار ہے ۔

loading...
تبصرے
Loading...