لوکی کا رائتہ

78

پاکستان میں پڑنے والی شدید گرمی کی وجہ سے صرف ایسی غذا کھانے کا دل چاہتا ہے جو ہلکی اور ٹھنڈی ہو اور کھانے سے طبیعت بوجھل ہونے کے بجائے تازہ دم ہوجائے۔ ان ہی کھانوں میں ایک لوکی کا رائتہ بھی ہے جو لوکی اور دہی سے بنتا ہے اور اس کو تیار کرنے کے بعد لال مرچ اور کڑی پتے کا بھگار لگایا جاتا ہے۔

اجزاء :

لوکی 2/1کلو
دہی 1 کلو
نمک 1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ 2/1۔1 چائے کا چمچ
زیرہ بھنا اور کٹا ہوا 2/1چائے کا چمچ
کوئلہ کا ٹکڑا دھو ا ں دینے کے لیے
بھگار کے لیے :
تیل 1 کھانے کا چمچ
زیرہ 2/1ھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ 3 عدد
کڑی پتے 4۔3 عدد

ترکیب:

۱۔ لوکی چھیل کر باریک کاٹ لیں یا کدوکش کرلیں۔
۲۔ ایک درمیانے سوس پین میں لوکی ڈال کر ہلکی ا?نچ پر اتنا پکائیں کہ لوکی گل جائے۔ ضرورت ہو تو تھوڑا پانی ڈال لیں۔ لوکی گل جائے تو زائد پانی پھینک دیں۔
۳۔ دہی کو پھینٹ لیں پھر اس میں لوکی ، نمک ، پسی ہوئی لال مرچ اور بھنا ہوا زیرہ ڈالکر اچھی طرح ملالیں اور ایک بڑے باؤل میں نکال لیں۔
۴۔ دھو ا ں دینے کے لیے کوئلے کو چولہے پر رکھ کر دہکا لیں۔
۵۔ اسٹیل یا المونیم کا چھوٹا باؤل رائتے پر رکھیں اور چمٹے کی مدد سے دہکا ہوا کوئلہ اس باؤل میں رکھ کر اوپر سے دو تین قطرے تیل ٹپکا کر رائتے کا باؤل ڈھک دیں ۰۱ سے ۵۱ منٹ کے لیے۔
۶۔ ڈھکنا ہٹا کر کوئلے کی کی پیالی باہر نکالیں۔
۷۔ اب بھگار لگانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور اس میں ثابت لال مرچ ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈالکر بھونیں۔ پھر رائتے کو بھگار لگا دیں۔ اور ٹھنڈا سرو کریں۔

loading...
تبصرے
Loading...