کیری کی لونجی

19

کیری کی اونجی کچے آم اور ہری مرچوں سے بننے والا مزیدار اچار ہوتا ہے ۔ یہ چولہے پر بنتا ہے اور 45 منٹ میں تیار ہوجاتا ہے ۔

ترکیب

سونف ، زیرہ ، ثابت دھنیا اور رائی کو ہاون دوستے یا گرائینڈر میں علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور الگ رکھ دیں ۔
ایک چھوٹے پیالے میں تمام پسے مصالحے مکس کریں ۔ اس کے ساتھ ہلدی، لال مرچ، میتھی دانہ، کلونجی اور نمک ڈالیں۔سب چیزوں کو مکس کردیں۔
کیری کو چکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور گٹھلی نکال دیں ۔
ہری مرچیں دھو لیں اور ان پہ کٹ لگالیں ۔ یہ اسلیے ہے تاکہ تیل میں جاکر ہری مرچیں پھٹ نہ جائیں ۔
ایک بڑی کڑاہی میں تیلڈال کرگرم کریں ۔
کیری رنگ تبدیل ہونے تک فرائی کریں ۔
ہری مرچیں ڈالیں ۔ ایک منٹ تک فرائی کریں پھر مصالحہ مکس ڈالیں ۔
چند منٹ ساتھ پکائیں اور پھر آنچ ہلکی کردیں ۔ ڈھکن ڈھک کر 15 سے20 منٹ تک پکائیں جب تک کیری کھانے کے لیے نرم ہو جائے ۔
سڑنے سے بچانے کے لیے سرکہ بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔
نوٹ: کیری کی لونجی فرج میں رکھیں ورنہ یہ خراب ہو جائے گی ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type