دہی بڑے ۔ میٹھے اور نمکین

15

دہی بڑے ایک مشہور دیسی اسنیک ہے جسے ہمارے ہاں گرمیوں کے موسم میں بے حد شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ ان تراکیب سے مزیدار دہی بڑے بنائیے۔

اجزا

ماش دال آدھا کپ
مونگ دال آدھا کپ
نمک 1چھوٹا چمچ
پسا زیرہ 1 چھوٹا چمچ

نمکین دہی بڑے کے لیے

دہی 2 کپ
بھنا زیرہ1 چھوٹا چمچ
نمک 1 چھوٹا چمچ
چاٹ مصالحہ

میٹھے دہی بڑے کے لیے

دہی 2 کپ
چینی 2 چھوٹے چمچ
املی کی چٹنی 2چھوٹے چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چھوٹا چمچ

ترکیب

دونوں طرح کی دال کو دھو کر ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
نمک ، زیرہ پاؤڈر تھوڑے سے پانی کے ساتھ شامل کریں۔
پیسٹ گاڑھا ہونے تک بلینڈ کریں۔
پین میں تیل گرم کریں جب گرم ہوجائے تو آنچ ہلکی کردیں ایک بڑا چمچ پیسٹ تیل میں ہلکے سے ڈالیں ۔
گولڈن ہوجائیں تو ٹشو پیپر پر نکال لیں۔
سب پکوڑے تیار ہو جائیں تو ایک پیالے میں ہلکا گرم پانی ڈال کر اس میں نمک شامل کریں ۔ 10منٹ کے لیے بھگوئیں پھر احتیاط سے ایک ایک پکوڑا نکال کر ہتھیلیوں سے پانی نکالیں ۔

نمکین دہی بڑے

دہی کو ایک پیالے میں نکالیں ۔
نمک ملائیں اور آدھے پکوڑے اسمیں شامل کرلیں ۔
زیرے اور چاٹ مصالحے سے سجائیں۔

میٹھے دہی بڑے

دہی ڈش میں نکالیں چینی شامل کریں ۔
باقی بچے پکوڑے ڈالیں اوپر سے املی کی چٹنی اور چاٹ مصالحہ ڈال کر پیش کریں ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type