دال مکھنی

77

دال مکھنی پاکستان اور انڈیا کی ایک مشہور و معروف ڈش ہے ۔ یہ پنجاب کی ایجاد کردہ ہے ۔دال مکھنی میں کھڑے مسور/کالی دال اور لال لوبیہ (راجمہ)شامل کی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ اس میں مکھن یا کریم ڈالی جاتی ہے جس سے یہ دال اور بھی مزیدار ہو جاتی ہے ۔

اجزا

کھڑے مسور/کالی دال 1/2کپ
لال لوبیہ/راجمہ 4کھانے کے چمچے
وجیٹیبل آئل 1-2چائے کا چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
پیاز 2درمیانی باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
ٹماٹر پیوری 3عدد
ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہری مرچیں 2عدد
ثابت دھنیا 2 چائے کے چمچ، کُٹا ہوا
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
مکھن 2کھانے کا چمچ، تھوڑا سجاوٹ کے لئے بھی
ہرا دھنیا مٹھی بھر ، کٹا ہوا

ترکیب

کالی دال اور لوبیہ الگ الگ 8سے10گھنٹوں کے لئے بھگو دیں ۔چھان کر ایک طرف رکھ دیں ۔
کالی دال اور لوبیہ کو مکس کریں پانی اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ابال لیں ۔ پھر ہلکی آنچ پر 1سے11/2گھنٹے کے لیے پکائیں جب تک دال نرم نہ ہو جائے ۔
3ٹماٹروں کو چاپ کر لیں اور انہیں بلینڈ کر لیں تاکہ ٹماٹو پیوری تیار ہو جائے ۔
ایک علیحدہ پین میں تیل گرم کریں اور زیرہ ڈالیں ۔
30سیکنڈز کے لیے بھگاریں اور پھر پیاز ڈال دیں ۔
جب پیاز اپنا رنگ تبدیل کر لے تو ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹو پیوری ڈالیں ۔
5سے10 منٹ کے لئے پکائیں ۔ ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچیں اور ثابت دھنیا ڈالیں ۔
چند منٹوں کے لیے پکائیں جب تک تیل علیحدہ ہوجائے اور ٹماٹر کا گاڑھاپیسٹ بن جائے ۔
اب پکی ہوئی دال اور راجمہ شامل کریں ۔11/2کپ پانی ڈالیں ۔ ہلکی آنچ پر 20سے25منٹ تک پکائیں جب تک دال نرم اور میش نہ ہو جائے ۔
مکھن اور ہرے دھنیے سے سجائیں ۔

loading...
تبصرے
Loading...