کریمی فروٹ چاٹ

44

کریمی فروٹ چاٹ عام پاکستانی فروٹ چاٹ کاایک جدیدانداز ہے ۔ موسم کے پھلوں کو کریمی ڈریسنگ میں ملا کر کنڈینسڈ ملک اور خشک میوہ جات سے سجایا جا تا ہے ۔ اسے ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں ۔

اجزا

کریم 1/2کپ
کنڈینسڈ ملک 3/4کپ
سیب کٹے ہوئے 2عدد
آم کٹے ہوئے 2عدد
کیلے سلائسڈ 2عدد
آڑوکٹے ہوئے 2عدد
فروٹ کاک ٹیل 1/2کپ
چاٹ مصالحہ حسبِ ذائقہ
چیریز 1/2کپ
خشک میوہ جات سجاوٹ کے لیے

ترکیب

ایک پیالے میں کنڈینسڈ ملک اور کریم ڈالیں ۔ اچھی طرح مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں ۔
سیب کو دھو کر چکور کاٹ لیں ۔ سیب پر لیمبو کا رس چھڑک لیں تاکہ ان کا رنگ تبدیل نہ ہو ۔
آم کو چھیل کو چکور کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
کیلے چھیل کر سلائسز کاٹ لیں ۔
آڑو چھیل کر چکور کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
ایک شیشے کے پیالے میں تمام پھل ڈال دیں ۔ کین کا فروٹ کاک ٹیل ڈال دیں اوپر سے کریمی ڈریسنگ بھی شامل کر دیں ۔
سب مکس کرکے اوپر سے چیریز اور خشک میوہ جات کاٹ کر ڈالیں ۔
چاٹ مصالحہ چھڑک دیں ۔
لیمبو کا رس، لیمبو کے چھلکے کدو کش ہوئے ، چینی اور چاٹ مصالحہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں
اوپر سے تھوڑی اور چیریز اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type