چکن شاشلک

27

اجزا

چکن اور سبزیوں کے لئے :

بون لیس چکن 400گرام کیوبز میں
ٹماٹر 2کیوبز میں کٹے ہوئے
شملہ مرچ 2کیوبز میں کٹے ہوئے
پیاز 2کیوبز میں کٹے ہوئے
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک 1/2سے1چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ 1/2چائے کا چمچ
تیل 1کھانے کا چمچ
چلی گارلک ساس 2کھانے کا چمچ

شاشلک ساس کے لئے :

تیل 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
سویا ساس 1کھانے کا چمچ
سرکہ 1کھانے کا چمچ
چلی گارلک ساس 1کھانے کا چمچ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ حسبِ ذائقہ
چاول ساتھ پیش کرنے کے لئے

ترکیب

چکن ا ور سبزی کے لئے:

ایک بڑے شیشے کے پیالے میں بون لیس چکن ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں ۔ ادرک لہسن پیسٹ ، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، کُٹی لال مرچ، نمک، تیل اور چلی گارلک ساس ڈالیں ۔
سب کچھ مکس کریں ۔ 30منٹ تک میرنیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں ۔
جب چکن اور سبزیاں میرنیٹ ہو جائیں تو انہیں سیکھ پر لگانا شروع کریں ۔ پہلے چکن پیس لگائیں، پھر سبزی، پھر چکن پیس۔
سبزیاں بدلتے رہیں تاکہ شاشلک خوب رنگین اور اچھا دکھے ۔
ایک فرائنگ پین ، گرل یا باربی کیو میں تیل گرم کریں ۔ گرم تیل میں سیکھیں رکھیں اور چکن گلنے تک پکائیں ۔
چمٹے کی مدد سے سیکھیں پلٹیں ۔ چکن ہر طرف سے پک جانی چاہیے۔ شاشلک جلنے سے بچانے کے لئے تھوڑا تیل اور بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔

شاشلک ساس کے لئے :

ایک چھوٹے ساس پین یا فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔
ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑا فرائی کریں ۔
سویا ساس، سرکہ، کیچپ ، چلی گارلک ساس، نمک، لال مرچ پاؤڈر اور کُٹی لال مرچ ڈالیں ۔
چمچہ چلاتے ہوئے ایک منٹ کے لئے پکائیں ۔ جب ساس گاڑھا ہو جائے تو چولھا بند کردیں ۔
ساس اور ابلے چاولوں کے ساتھ مزیدار چکن شاشلک پیش کریں ۔

نوٹ: چکن شاشلک کے لئے دیگر سبزیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں جیسے مختلف رنگوں کی شملہ مرچ، مشرومز اور بیبی کارن۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type