چکن نگٹس

89

دنیا بھر کے ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ سینٹرز میں ملنے والے اسنیکس میں چکن نگٹس نہ صرف بچوں میں بلکہ بڑوں میں بھی خاصے پسند کئے جاتے ہیں۔
ا?سانی سے دستیاب اجزاء4 کے ساتھ تیار کیئے جانے والی اس ڈش کو فریزر میں بغیر کسی کیمیائی اجزاء4 لگائے کافی عرصہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں مختلف فلیور اور مصالحوں کے ساتھ چکن نگٹس تیار کئے جاتے ہیں لیکن بنیادی طور پر چکن نگٹس کی تیاری میں چکن کا قیمہ ،بریڈ کرمبز،نمک اور کالی مرچ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے
چکن نگٹس کے اجزاء4
چکن کا قیمہ 600 گرام
ڈبل روٹی کے سلائس 2 عدد
تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی 1 چوتھائی چائے کا چمچ
انڈے 2 عدد
سرکہ 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
کوٹننگ کے اجزاء4
بریڈ کرمبز 1 کپ (دو دن پرانی ڈبل روٹی کے سلائس کو پیس کر خشک کر لیں )
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلاور 1 کپ
انڈے پھینٹے ہوئے 2 عدد
تیل شیلو فرائی کرنے کے لئے

ترکیب

۱۔چکن کے قیمہ کو کبھی دھویا نہیں جاتا اس لئے قیمہ بنانے سے پہلے بوٹیوں کو اچھی طرح دھو کر پیس لیں
۲۔ فوڈ پروسیسر میں چکن کا قیمہ ،تیل اور بریڈ سلائس ڈال کر دو سے تین دفعہ پیس لیں
۳۔اب فوڈ پروسیسر کو کھول کر لکڑی کے چمچ سے چکن کے قیمہ کو ایک دفعہ مکس کریں اور اس میں ( سرکہ ،سویا سوس ،نمک ،کالی مرچ ، سرخ مرچ اور نڈے ) شامل کر دیں او اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
۴۔ پسے ہوئے قیمہ کو فوڈ پروسیسر سے نکال کر ایک پیالہ میں ڈال کر ۰۳ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ نگٹس کو ا?سانی سے شیپ دیا جا سکے۔
۵۔ ایک پیالے میں بریڈ کرمبز ڈال کر اس میں نمک ،کالی مرچ ،پسی سرخ مرچ ملا کر رکھ لیں۔اور فرائنگ پین میں تیل گرم کرنے کے لئے ہلکی ا?نچ پر رکھ دیں
۶۔ اب ہاتھوں پر تیل لگا کر ہاتھوں کو چکنا کر لیں اور چکن نگٹس کی شیپ دے دیں۔ا?پ چاہیں تو قیمہ کو تھوڑی دیر فریزر میں رکھ کر سخت کر لیں اور دل کی شیپ کے کٹر سے ہارٹ نگٹس کی شیپ بنا لیں
۷۔اب ایک ایک کر کے نگٹس کو سب سے پہلے کارن فلاور میں کوٹ کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میں کوٹ کر کے ا?خر میں بریڈ کرمبز میں کوٹ کر لیں۔
۸۔درمیانی ا?نچ پر نگٹس کو فرائی کرتے جائیں۔ خیال رہے کہ ا?نچ زیادہ تیز نہ ہو ،ورنہ نگٹس اوپر سر براؤن اور اندر سے کچے رہے جائیں گے۔
۹۔ تمام نگٹس کو فرائی کر کے ٹشو پیپر یا کچن ٹاول پر نکالتے جائیں تاکہ نگٹس زائد تیل جذب نہ کریں۔
۰۱۔ مزیدار چکن نگٹس کو چلی گارلک سوس ،گارلک مایو سوس یا کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔

loading...
تبصرے
Loading...