چکن جلفریزی

22

تیاری:

۔ انڈے پھینٹ کر ایک چٹکی نمک اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں۔فرائینگ پین میں آدھا چمچ تیل ڈالکر انڈے کو پھیلا کر روٹی کی طرح تل لیں اور رول کرکے اس کی باریک اسٹرپس کاٹ لیں۔
۔چکن کو کیوبس میں کاٹ لیں۔
۔پیاز کے بڑے بڑے ٹکڑے کاٹ کر تہیں الگ کر لیں اور چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۔شملہ مرچ بھی کیوبس میں کاٹ لیں۔
۔ہری مرچ میں درمیان سے چیرا لگالیں۔
۔ٹماٹر بھی کیوبس کی شکل میں کاٹ لیں۔

ترکیب:

۔چکن کو میرینیٹ کرنے کے لئے اس میں ا درک لہسن پیسٹ،پسی مرچ، نمک ،پسی ہوئی کالی مرچ،چلی ساس اور ٹماٹو کیچپ ڈالکر اچھی طرح مکس کریں اور۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
۔ایک سوس پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے ٹماٹر ڈال کر بھونیں جب ٹماٹر نرم ہو جائیں اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالکر ہلکی سے درمیانی آنچ پر ڈھک کر۱۰ سے ۱۲منٹ کے لئے پکنے رکھ دیں۔
۔۱۰ منٹ بعد جب چکن گل جائے تو اس میں پیاز ،شملہ مرچ اور ہری مرچ ڈالکر مزید ۳ سے ۴ منٹ کے لئے پکائیں ۔اس کے بعد چولہا بند کر دیں۔
۔ڈش میں نکال کر ہرے دھنئے اور انڈے کی اسٹرپس سے گارنش کرکے پیش کریں۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type