چکن چیز پیٹیز

5

دیسی سموسوں میں جدت لانے کے لیے اس میں چکن، شملہ مرچ اور ڈھیر ساری چیز شامل کریں ۔ چکن چیز سموسوں کو فریز کرکے رکھیں اور مہمانوں کو چائے کے ساتھ گرما گرم پیش کریں ۔

اجزا

مکھن 2 چھوٹے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چھوٹے چمچ
میدہ 2 بڑے چمچ
دودھ 1 کپ
چکن ابلی شریڈ کی ہوئی 1 کپ
شملہ مرچ ایک کٹی ہوئی
نمک آدھا چھوٹا چمچ
کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چھوٹا چمچ
ہری مرچ 2 کٹی ہوئی
چیڈر چیز 4 بڑے چمچ
سموسہ پٹی ایک پیکٹ
انڈا 1 پھینٹ لیں
تیل فرائی کرنے کے لیے

ترکیب

ایک پین میں مکھن گرم کریں ۔
ادرک لہسن ڈالیں ، میدہ ڈال کر 30 سے 40منٹ تک پکائیں ۔
دودھ ڈالیں اور 1سے2منٹ تک پکائیں ۔
خیال رکھیں مکسچر میں گٹھلیاں نہ پڑیں ۔
چکن، شملہ مرچ اور پھر نمک، کالی مرچ اور لال مرچ ڈالیں ۔
چیز ڈالیں جب پگھل جائے تو دیکھ لیں اگر مکسچر خشک ہو رہا ہو تو تھوڑا سا دودھ ڈال دیں ۔
مکسچر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں ۔
ایک پٹی لمبائی میں اور ایک چوڑائی میں بچھائیں ۔
درمیان میں مکسچر اور کونوں میں انڈا لگائیں۔
چاروں کونوں کو ایک ایک کرکے فولڈ کریں ۔
کڑہائی میں تیل گرم کریں پیٹیز ڈال کر گولڈن کرلیں ۔
نکال کر ٹشو پیپر پر ڈال دیں ۔
انھیں بنا فرائی کرے فریز بھی کیا جا سکتا ہے ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type