ابلے ہوئے انڈے کے پکوڑے

35

پاکستان میں پکوڑے مقبول اسنیکس ہیں اور سب ہی انھیں شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن یہ پکوڑے کچھ الگ انداز کے ہیں جن میں ابلے ہوئے انڈے استعمال ہوتے ہیں جنھیں پھینٹے ہوئے بیسن میں ڈبو کر سنہری اور کرارا ہونے تک تلا جاتا ہے اور چٹنی اور کیچپ کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔

اجزاء:

بیسن 2 کپ
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
پساہوا دھنیا 1/2 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا 1/4 چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا 1/4 چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
انڈے سخت ابلے ہوئے 2 عدد

ترکیب:

۔ انڈوں کو درمیانے سائز کے سوس پین میں ڈالکر ابال لیں یہان تک کہ پوری طرح ابل کر سخت ہوجائیں۔ ٹھنڈا کر کے چھیل لیں اور ا?دھے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۔ ایک بڑے باؤل میں بیسن ، نمک ، دھنیا پاؤڈر ، لال مرچ پاؤڈر ،ثابت دھنیا اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پانی سے پھینٹ لیں۔ یہ گاڑھا ہونا چاہئیے جیسے پکوڑے بنانے کے لیے ہوتا ہے۔ پھینٹے ہوئے بیسن کو ۰۳۔ ۵۴ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
۔ اگر یہ بیٹر پتلا ہو تو تھوڑا بیسن اور ملالیں اور اگر بہت گاڑھا ہو تو تھوڑا پانی ملالیں
۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
۔انڈے کا ا?دھا ا?دھا ٹکڑا بیسن میں ڈبو کر کڑاہی میں ڈالتے جائیں۔اتنی دیر تلیں کہ ہر طرف سے سنہرے ہوجائیں۔
۔ ٹشو پر نکال کر گرم گرم سرو کریں
۔ پکوڑوں پر چاٹ کا مصالحہ چھڑک کر کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
پکوڑے پاکستان کے مقبول اسنیکس ہیں۔ الگ انداز کے ان پکوڑوں کو بنانے کے لیے ابلے ہوئے انڈوں کو بیسن میں ڈبو کر تلا جاتا ہے۔

تبصرے
Loading...